और जो शख़्स कोई नेक काम करेगा ख़्वाह वह मर्द हो या औरत बशर्तेकि वह मोमिन हो, तो ऐसे लोग जन्नत में दाख़िल होंगे और उन पर ज़रा भी ज़ुल्म न होगा।
اورجو بھی نیک اعمال میں سے کوئی عمل کرے مرد ہویاعورت اور وہ مومن ہو تویہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران پرکھجورکی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ظلم نہ کیاجائے گا۔
اور جو نیکی کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت ، اور وہ مؤمن بھی ہے تو یہی لوگ ہیں جو جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرا بھی حق تلفی نہ ہوگی ۔
اور جو کوئی نیک عمل کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت درانحالیکہ وہ مؤمن ہو تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر تل برابر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔
اور جو نیک عمل کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، تو ایسے ہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی ۔
اور مرد یاعورت میں سے جو نیکیوں برعمل کرے اور وہ ایماندار ( بھی ) ہو پس ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کھجور کی گٹھلی کے ریشے کے برابر ( بھی ظلم نہ ہوگا ۔
اور جو شخص نیک کام کرے گا ، چاہے وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ مومن ہو ، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے ، اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان پر ظلم نہیں ہوگا ۔
اورجو کوئی اچھے کام کرے گا خواہ مرد ہویاعورت اور وہ ایمان لانے و الاہوتوایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ا نکی ذرہ بھرحق تلفی نہیں کی جائے گی
اور جو کچھ بھلے کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان ( ف۳۱۹ ) تو وہ جنت میں داخل کیے جائیں گے اور انہیں تِل بھر نقصان نہ دیا جائے گا
اور جو کوئی نیک اعمال کرے گا ( خواہ ) مرد ہو یا عورت درآنحالیکہ وہ مومن ہے پس وہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران کی تِل برابر ( بھی ) حق تلفی نہیں کی جائے گے