Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उससे बेहतर किस का दीन है जो अपना चेहरा अल्लाह की तरफ़ झुकादे इस हाल में कि वह नेकी करने वाला हो और वह चले दीने इब्राहीम पर जो सीधी राह पर चलने वाले थे, और अल्लाह ने इब्राहीम को अपना दोस्त बना लिया था।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوردین میں اُس سے اچھاکون ہے؟ جس نے اپناچہرہ اﷲ تعالیٰ کے سپردکر دیااوروہ نیکی کرنے والاہو اور اس نے ابراہیم کی ملت کی پیروی کی ،جو ایک(اللہ کی ) طرف ہوجانے والاتھا اور ابراہیم کو اﷲ تعالیٰ نے خاص دوست بنالیاتھا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور بہ اعتبار دین اس سے بڑھ کر کون ہوسکتا ہے جو اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردے ، درآنحالیکہ خوب کار بھی ہو اور ابراہیم کی ملت کی پیروی کرے جو بالکل یکسو تھا؟ اور اللہ نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا ۔

By Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑھ کر کس کا دین اچھا ہوگا ۔ جو اللہ کے لئے اپنا چہرہ جھکا دے ( اپنے کو اللہ کے سپرد کر دے ) اور وہ احسان کرنے والا ہو ۔ اور اس ابراہیم حنیف کی ملت کا پیرو ہو ۔ جسے اللہ نے اپنا خلیل بنایا تھا ۔

By Moudoodi

اس شخص سے بہتر اور کس کا طریق زندگی ہو سکتا ہے جس نے اللہ کے آگے سرِ تسلیم خم کر دیا اور اپنا رویّہ نیک رکھا اور یکسو ہو کر ابراہیم کے طریقے کی پیروی کی ، اس ابراہیم کے طریقے کی جسے اللہ نے اپنا دوست بنا لیا تھا ۔

By Mufti Naeem

اور دین میں اس سے بہتر کون ہے جس نے اپنا رخ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکا دیا ہو اور اچھے کام کرنے والا ( بھی ) ہو اور ملت ابراہیم کی اتباع کرنے والا ہو جو یکسو تھے اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کو دوست بنالیا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اس سے بہتر کس کا دین ہوگا جس نے اپنے چہرے ( سمیت سارے وجود ) کو اللہ کے آگے جھکا دیاہو ، جبکہ وہ نیکی کا خوگربھی ہو ، اور جس نے سیدھے سچے ابراہیم کے دین کی پیروی کی ہو ، اور ( یہ معلوم ہی ہے کہ ) اللہ نے ابراہیم کو اپنا خاص دوست بنا لیا تھا ۔

By Noor ul Amin

اوراس شخص سے کس کادین بہترہوسکتا ہے جس نے اللہ کے سامنے اپنا سرتسلیم خم کردیاہو اور وہ نیک بھی ہو اور یکسو ہو جانے والے ابراہیم کے طریقہ کی پیروی کررہاہو ، اور جسے اللہ نے اپنا مخلص دوست بنا لیاتھا

By Kanzul Eman

اور اس سے بہتر کس کا دین جس نے اپنا منہ اللہ کے لئے جھکا دیا ( ف۳۲۰ ) اور وہ نیکی والا ہے اور ابراہیم کے دین پر ( ف۳۲۱ ) جو ہر باطل سے جدا تھا اور اللہ نے ابراہیم کو اپنا گہرا دوست بنایا ( ف۳۲۲ )

By Tahir ul Qadri

اور دین اختیار کرنے کے اعتبار سے اُس شخص سے بہتر کون ہو سکتا ہے جس نے اپنا رُوئے نیاز اللہ کے لئے جھکا دیا اور وہ صاحبِ احسان بھی ہوا ، اور وہ دینِ ابراہیم ( علیہ السلام ) کی پیروی کرتا رہا جو ( اللہ کے لئے ) یک سُو ( اور ) راست رَو تھے ، اور اللہ نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اپنا مخلص دوست بنا لیا تھا ( سو وہ شخص بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے اللہ کا دوست ہو گیا )