Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह अल्लाह की मुक़र्रर की हुई हदें हैं, और जो शख़्स अल्लाह और उसके रसूल की इताअत करेगा अल्लाह उसको ऐसे बाग़ात में दाख़िल करेगा जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, उनमें वह हमेशा रहेंगे, और यही बड़ी कामयाबी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اﷲ تعالیٰ کی حدودہیں،اورجواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گاوہ اسے جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی حدی ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہیں گے ، اللہ ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں جو خدا اور رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان بہشتوں میں داخل کرے گا ۔ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی ۔ جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

By Moudoodi

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اسے اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

By Mufti Naeem

یہ سب اﷲ تعالیٰ کی ( مقررکردہ ) حدیں ہیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرے گا اﷲ تعالیٰ اسے ایسے باغات میں داخل فرمائیں گے جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

By Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ، وہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، ایسے لوگ ہمیشہ ان ( باغات ) میں رہیں گے ، اور یہ زبردست کامیابی ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ اللہ کی حدود ہیںجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گااللہ تعالیٰ اسے ایسے باغات میں داخل کرے گاجن میں نہریں جاری ہیں وہ ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

By Kanzul Eman

یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو حکم مانے اللہ اور اللہ کے رسول کا اللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے ، اور یہی ہے بڑی کامیابی ،

By Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی ( مقرر کردہ ) حدیں ہیں ، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے اسے وہ بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے ، اور یہ بڑی کامیابی ہے