Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो शख़्स अल्लाह और उसके रसूल की नाफ़रमानी करेगा और उसके मुक़र्रर किए हुए ज़ाब्तों से बाहर निकल जाएगा, वह उसको आग में दाख़िल करेगा जिसमें वह हमेशा रहेगा, और उसके लिए ज़िल्लत वाला अज़ाब है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی نافرمانی کرے گااوراس کی حدوں سے نکل جائے گا،اﷲ تعالیٰ اس کوآگ میں داخل کرے گاجس میں وہ ہمیشہ رہنے والاہے اوراس کے لیے رسواکن عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کریں گے اور اس کے مقرر کردہ حدود سے تجاوز کریں گے ، ان کو ایسی آگ میں داخل کرے گا ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کردہ حدوں سے تجاوز کرے گا ۔ تو اللہ اسے آتش دوزخ میں داخل کرے گا ۔ جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ اور اس کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

By Moudoodi

اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کر جائے گا اسے اللہ آگ میں ڈالے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے رسوا کن سزا ہے ۔ 25 ؏۲

By Mufti Naeem

اور جو کوئی اﷲ اور انکے رسول ( ﷺ ) کی نافرمانی کرے گا اور اسکے حدود سے باہر نکل جائیگا اسے وہ دوزخ کی آگ میں داخل کرے گا جسمیں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور اسکے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدود سے تجاوز کرے گا ، اسے اللہ دوزخ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ، اور اس کو ایسا عذاب ہوگا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

By Noor ul Amin

اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اللہ کی حدود سے آگے نکل جائے اللہ اسے جہنم میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہیگااوراسے رسواکرنیوالاعذاب ہوگا

By Kanzul Eman

اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی کل حدوں سے بڑھ جائے اللہ اسے آگ میں داخل کرے گا جس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے خواری کا عذاب ہے ( ف٤۰ )

By Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی نافرمانی کرے اور اس کی حدود سے تجاوز کرے اسے وہ دوزخ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ، اور اس کے لئے ذلّت انگیز عذاب ہے