Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह किताब में तुम पर यह हुक्म उतार चुका है कि जब तुम सुनो कि अल्लाह की निशानियों का इनकार किया जा रहा है और उनका मज़ाक़ उड़ाया जा रहा है तो तुम उनके साथ न बैठो यहाँ तक कि वे दूसरी बात में मशग़ूल हो जाएं वर्ना तुम भी उन्हीं जैसे हो गए, अल्लाह मुनाफ़िक़ों को और काफ़िरों को जहन्नम में एक जगह इकट्ठा करने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقینااﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں تم پرحکم نازل کردیاہے کہ جب تم سنوکہ اﷲ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ کفرکیاجاتاہے اور ان کامذاق اُڑایاجاتاہے توان کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں، بلاشبہ تم بھی اس وقت ان ہی جیسے ہوگے، یقینااﷲ تعالیٰ منافقوں اور کافروں سب کوجہنم میں جمع کرنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہ کتاب میں تم پر یہ ہدایت نازل کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیاتِ الہٰی کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو تاآنکہ وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں ، ورنہ تم بھی انہی کے مانند ہوجاؤ گے ۔ بیشک اللہ منافقوں اور کافروں ، سب کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اس نے کتاب ( قرآن ) میں تم پر یہ حکم نازل کیا ہے کہ جب سنو کہ ( کسی جگہ ) آیات الٰہیہ کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ تو ایسے لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو ۔ جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہو جائیں ( ورنہ ) اس حالت میں تم بھی انہی جیسے ہو جاؤگے ۔ بے شک خدا سب منافقوں اور سب کافروں کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ اس کتاب میں تم کو پہلے ہی حکم دے چکا ہے کہ جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ۔ اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی انہی کی طرح ہو ۔ 170 یقین جانو کہ اللہ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں ایک جگہ جمع کرنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ کتاب میں تم پر یہ نازل فرما چکے ہیں کہ جب تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے انکار اور اس کا مذاق سنو تو ( ایسے ) لوگوں کے سامنے اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک کہ وہ دوسری بات میں مشغول ہو جائیں ( ورنہ ) بلاشبہ تم انہی جیسے ہوجائو گے ۔ بیشک اللہ تعالیٰ منافقین اور کافروں سب کو جہنم میں جمع فرمائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اس نے کتاب میں تم پر یہ حکم نازل کیا ہے کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ اس وقت تک مت بیٹھو جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں ، ورنہ تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے ۔ یقین رکھو کہ اللہ تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ اپنی کتاب میں تمہارے لئے یہ حکم پہلے نازل کر چکا ہے کہ جب تم سنوکہ آیات الٰہی کا انکار کیا جا ر ہا ہے اوران کا مذاق اڑایا جا رہا ہے توان کے ساتھ مت بیٹھوحتیٰ کہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں لگ جائیں ، ورنہ تم بھی اس وقت انہی جیسے ہوجائوگے بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور بیشک اللہ تم پر کتاب ( ف۳۵٤ ) میں اتار چکا کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جاتا اور ان کی ہنسی بنائی جاتی ہے تو ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو جب تک وہ اور بات میں مشغول نہ ہوں ( ف۳۵۵ ) ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہو ( ف۳۵٦ ) بیشک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں اکٹھا کرے گا

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ( اللہ نے ) تم پر کتاب میں یہ ( حکم ) نازل فرمایا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے تو تم ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ ( انکار اور تمسخر کو چھوڑ کر ) کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں ۔ ورنہ تم بھی انہی جیسے ہو جاؤ گے ۔ بیشک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں جمع کرنے والا ہے