Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे मुनाफ़िक़ तुम्हारे बारे में इन्तिज़ार में रहते हैं, अगर तुमको अल्लाह की तरफ़ से कोई फ़तह हासिल होती है तो कहते हैं कि क्या हम तुम्हारे साथ न थे, और अगर काफ़िरों को कोई हिस्सा मिल जाए तो उनसे कहेंगे कि क्या हम तुम्हारे ख़िलाफ़ लड़ने पर क़ादिर न थे और फिर भी हमने तुमको मुसलमानों से बचाया, तो अल्लाह ही तुम लोगों के दरमियान क़यामत के दिन फ़ैसला करेगा, और अल्लाह हरगिज़ काफ़िरों को मोमिनों पर कोई राह न देगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ لوگ جوتمہارے بارے میں انتظارمیں رہتے ہیں،پھراگراﷲ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کوئی فتح ہوتوکہتے ہیں: ’’کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگرکافروں کے لیے کوئی حصہ ہو توان سے کہتے ہیں: ’’کیاہم تم پرغالب نہیں ہوگئے تھے؟ ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟‘‘چنانچہ اﷲ تعالیٰ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراﷲ تعالیٰ کافروں کے لیے مومنوں پر ہرگزکوئی راہ نہیں بنائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کو جو تمہارے لئے گردشوں کے منتظر ہیں ۔ اگر تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فتح حاصل ہوتی ہے تو کہتے ہیں: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو کوئی جیت ہوجائے تو کہتے ہیں: کیا ہم تم پر چھائے نہیں رہے اور ہم نے مسلمانوں سے تم کو بچایا نہیں؟ تو اللہ ہی فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن اور اللہ کافروں کو مؤمنوں پر کوئی راہ نہیں دے گا ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے ( انجام ) کے منتظر رہتے ہیں ۔ پھر اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح و فیروزی حاصل ہوگئی تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو ( فتح کا ) کچھ حصہ مل گیا تو ( کافروں سے ) کہتے ہیں ۔ کیا ہم تم پر غالب نہیں آنے لگے تھے؟ اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟ اب اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ اور اللہ کبھی کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کا کوئی راستہ نہیں رکھے گا ۔

By Moudoodi

یہ منافق تمہارے معاملہ میں انتظار کر رہے ہیں ﴿کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے﴾ ۔ اگر اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی تو آکر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اگر کافروں کا پلّہ بھاری رہا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے اور پھر بھی ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچایا ؟ 171 بس اللہ ہی تمہارے اور ان کے معاملہ کا فیصلہ قیامت کے روز کرے گا اور ﴿اس فیصلہ میں﴾ اللہ نے کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کی ہرگز کوئی سبیل نہیں رکھی ہے ۔ ؏ ۲۰

By Mufti Naeem

وہ لوگ جوتمہارے بارے میں انتظارمیں رہتے ہیں ، پھراگراﷲتعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کوئی فتح ہوتوکہتے ہیں: ’’کیاہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگرکافروں کے لیے کوئی حصہ ہو توان سے کہتے ہیں: ’’کیاہم تم پرغالب نہیں ہوگئے تھے؟ ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟‘‘چنانچہ اﷲتعالیٰ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراﷲتعالیٰ کافروں کے لیے مومنوں پر ہرگزکوئی راہ نہیں بنائے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے مسلمانو ) یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے ( انجام کے ) انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ چنانچہ اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح ملے تو ( تم سے ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور اگر کافروں کو ( فتح ) نصیب ہو تو ( ان سے ) کہتے ہیں کہ : کیا ہم نے تم پر قابو نہیں پالیا تھا؟ اور کیا ( اس کے باوجود ) ہم نے تمہیں مسلمانوں سے نہیں بچایا؟ ( ٨٣ ) بس اب تو اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے د رمیان فیصلہ کرے گا ، اور اللہ کافروں کے لیے مسلمانوں پر غالب آنے کا ہرگز کوئی راستہ نہیں رکھے گا ۔

By Noor ul Amin

وہ لوگ آپ کے بارے میں ہر وقت منتظر رہتے ہیں ، اگراللہ کی مہربانی سے تمہیں فتح نصیب ہوتوکہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کا پلہ بھاری رہے تو انہیں کہتے ہیں :’’ کیا ہم تم پر قابوپانے کی قدرت نہ رکھتے تھے اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچانہیں لیا؟‘‘پس اللہ ہی یوم قیامت تمہارے درمیان فیصلہ کرے گااوراللہ نے کافروں کے لئے مسلمانوں پر ( غلبہ کی ) ہر گز صورت نہیں رکھی

By Kanzul Eman

وہ جو تمہاری حالت تکا کرتے ہیں تو اگر اللہ کی طرف سے تم کو فتح ملے کہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ( ف۳۵۷ ) اور اگر کافروں کا حصہ ہو تو ان سے کہیں کیا ہمیں تم پر قابو نہ تھا ( ف۳۵۸ ) اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچایا ( ف۳۵۹ ) تو اللہ تم سب میں ( ف۳٦۰ ) قیامت کے دن فیصلہ کردے گا ( ف۳٦۱ ) اور اللہ کافروں کو مسلمان پر کوئی راہ نہ دے گا ( ف۳٦۲ )

By Tahir ul Qadri

وہ ( منافق ) جو تمہاری ( فتح و شکست کی ) تاک میں رہتے ہیں ، پھر اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح نصیب ہو جائے تو کہتے ہیں: کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ اور اگر کافروں کو ( ظاہری فتح میں سے ) کچھ حصہ مل گیا تو ( ان سے ) کہتے ہیں: کیا ہم تم پر غالب نہیں ہو گئے تھے اور ( اس کے باوجود ) کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں ( کے ہاتھوں نقصان ) سے نہیں بچایا؟ پس اللہ تمہارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا ، اور اللہ کافروں کو مسلمانوں پر ( غلبہ پانے کی ) ہرگز کوئی راہ نہ دے گا