Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे दोनों के बीच लटक रहे हैं, न इधर हैं और न उधर हैं, और जिसको अल्लाह भटकादे आप उसके लिए कोई राह नहीं पा सकते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ درمیان ہی میں ڈانواڈول ہیں، نہ اِن کی طرف ہیں نہ اُن کی طرف ہیں اورجسے اﷲ تعالیٰ گمراہ کردے توآپ اس کے لیے ہرگزکوئی راستہ نہیں پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

درمیان ہی میں لٹک رہے ہیں ، نہ ادھر ہیں نہ ادھر اور اللہ جسے گمراہ کردے تو تم ان کیلئے کوئی راہ نہیں پاسکتے ۔

By Hussain Najfi

وہ ( کفر و اسلام کے ) درمیان ڈانواں ڈول ہیں نہ پورے اس طرف نہ پورے اس طرف جسے اللہ بھٹکنے دے ( اس کی کج رفتاری کی وجہ سے توفیق ہدایت سلب کر لے ) تو تو اس کے لئے ہدایت کا کوئی راستہ نہیں پائے گا ۔

By Moudoodi

کفر و ایمان کے درمیان ڈانواڈول ہیں ۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اس طرف ۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے ۔ 173

By Mufti Naeem

بیشک منافقین ( اپنے گمان میں ) اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دے رہے ہیں حالانکہ اللہ ان کی دھوکہ بازیوں کی سزا دینے والے ہیں اور جب یہ ( منافقین ) نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو بہت سستی سے کھڑے ہوتے ہیں ( صرف ) لوگوں کو دکھانے کیلئے اور اللہ تعالیٰ کو تھوڑا سا ہی یاد کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ کفر و ایمان کے درمیان ڈانواڈول ہیں ، نہ پورے طور پر ان ( مسلمانوں ) کی طرف ہیں ، نہ ان ( کافروں ) کی طرف ۔ اور جسے اللہ گمراہی میں ڈال دے ، تمہیں اس کے لیے ہدایت پر آنے کا کوئی راستہ ہرگز نہیں مل سکتا ۔

By Noor ul Amin

یہ کفراورایمان کے درمیان لٹک رہے ہیں ، نہ اِدھرکے ہیں اور نہ اُدھر کے اور جسے اللہ گمراہ کرے آپ اس کے لئے کوئی راستہ نہ پائیں گے

By Kanzul Eman

بیچ میں ڈگمگا رہے ہیں ( ف۳٦۷ ) نہ اِدھر کے نہ اُدھر کے ( ف۳٦۸ ) اور جسے اللہ گمراہ کرے تو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا ،

By Tahir ul Qadri

اس ( کفر اور ایمان ) کے درمیان تذبذب میں ہیں نہ ان ( کافروں ) کی طرف ہیں اور نہ ان ( مؤمنوں ) کی طرف ہیں ، اورجسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ ہرگز اس کے لئے کوئی ( ہدایت کی ) راہ نہ پائیں گے