Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अलबत्ता जो लोग तौबा करें और अपनी इस्लाह करलें और अल्लाह को मज़बूती से पकड़ लें और अपने दीन को अल्लाह के लिए ख़ालिस करलें तो ये लोग ईमान वालों के साथ होंगे, और अल्लाह ईमान वालों को बड़ा सवाब देगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

مگروہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ (کے دین ) کو مضبوطی سے تھام لیا اوراپنے دین کواﷲ تعالیٰ کے لیے خالص کرلیاتویہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے اور اﷲ تعالیٰ جلد ہی مومنوں کو اجرِعظیم عطا کرے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ جو توبہ اور اصلاح کرلیں گے اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑیں گے اور اپنی اطاعت کو اللہ کیلئے خالص کرلیں گے ، وہ ایمان والوں کے ساتھ ہوں گے اور اللہ ایمان والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ۔

By Hussain Najfi

سوا ان کے جنہوں نے توبہ کی ، اپنی اصلاح کرلی ۔ اور اللہ سے وابستہ ہوگئے اور اللہ کے لئے اپنا دین خالص کر دیا ( خلوص کے ساتھ اس کی اطاعت کرنے لگے ) تو یہ لوگ مؤمنین کے ساتھ ہوں گے اور اللہ اہل ایمان کو اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔

By Moudoodi

البتہ جو ان میں سے تائب ہو جائیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کرلیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیں ، 174 ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ۔

By Mufti Naeem

مگر جو لوگ توبہ کر لیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالیٰ پر مضبوط بھروسہ رکھیں اور اپنے دین کو اللہ تعالیٰ کیلئے خالص کر لیں پس یہ لوگ ایمان والوں کے ساتھ ہوںگے اور اللہ تعالیٰ مومنین کو عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

البتہ جو لوگ توبہ کرلیں گے ، اپنی اصلاح کرلیں گے ، اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لیں گے اور اپنے دین کو خالص اللہ کے لیے بنا لیں گے تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ، اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا کرے گا ۔

By Noor ul Amin

ہاں ، ان میں سے جنہوں نے توبہ کی اوراپنی اصلاح کی اوراللہ ( کے دین ) کومضبوطی سے پکڑلیا اور اللہ کے لئے اپنے دین کو خالص کرلیاتوایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے اوراللہ تعالیٰ عنقریب مومنوں کو بہت بڑا اجرعطا فرمائے گا

By Kanzul Eman

مگر وہ جنہوں نے توبہ کی ( ف۳۷۲ ) اور سنورے اور اللہ کی رسی مضبوط تھامی اور اپنا دین خالص اللہ کے لئے کرلیا تو یہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں ( ف۳۷۳ ) اور عنقریب اللہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا ،

By Tahir ul Qadri

مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کر لی وہ سنور گئے اورانہوں نے اللہ سے مضبوط تعلق جوڑ لیا اور انہوں نے اپنا دین اللہ کے لئے خالص کر لیا تو یہ مؤمنوں کی سنگت میں ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنوں کو عظیم اجر عطا فرمائے گا