अल्लाह तुमको अज़ाब दे कर क्या करेगा अगर तुम शुक्रगुज़ारी करो और ईमान लाओ, अल्लाह बड़ा क़द्रदान है, सब कुछ जानने वाला है।
کیا کرے گااﷲ تعالیٰ تمہیں عذاب دینے سے اگرتم شکرکرو اور ایمان لے آؤ؟اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے قدرکرنے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔
خدا کو تمہیں عذاب دینے سے کیا نفع ہے اگر تم شکرگذاری اختیار کرو اور ایمان لاؤ اور اللہ تو بڑا قبول کرنے والا اور جاننے والا ہے ۔
اگر تم شکرگزار بن جاؤ ۔ اور ایمان لے آؤ تو اللہ تمہیں عذاب کرکے کیا کرے گا؟ اور اللہ تو بڑا قدردان ہے ( اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔
آخر اللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں خواہ مخواہ سزا دے اگر تم شکر گزار بندے بنے رہو 175 اور ایمان کی روش پر چلو ۔ اللہ بڑا قدر دان ہے 176 اور سب کے حال سے واقف ہے ۔
اگر تم شکرگزار بنو اور ایمان لے آئو تو اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب دے کر کیا کریںگے؟ اور اللہ تعالیٰ قدردان جاننے والے ہیں
اگر تم شکر گذار بنو اور ( صحیح معنی میں ) ایمان لے آؤ تو اللہ تمہیں عذاب دے کر آخر کیا کرے گا؟ اللہ بڑا قدردان ہے ( اور ) سب کے حالات کا پوری طرح علم رکھتا ہے ۔
اگرتم لوگ اللہ کاشکرادا کرو اور خلوص نیت سے ایمان لے آئوتواللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں عذاب دے ( جبکہ ) اللہ بڑا قدردان اور سب کچھ جاننے والا ہے
اور اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم حق مانو ، اور ایمان لاؤ اور اللہ ہے صلہ دینے والا جاننے والا
اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم شکر گزار بن جاؤ اور ایمان لے آؤ ، اور اللہ ( ہر حق کا ) قدر شناس ہے ( ہر عمل کا ) خوب جاننے والا ہے