और अहले-किताब में से कोई ऐसा नहीं जो अपनी मौत से पहले उन पर ईमान न ले आए, और क़यामत के दिन वे उन पर गवाह होंगे।
اوراہلِ کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں مگراس کی موت سے پہلے اُس پرضرور ایمان لائے گااورقیامت کے دن وہ اُن پر گواہ ہوگا۔
اور اہلِ کتاب میں سے کوئی نہیں ہے جو اس کی موت سے پہلے اس کا یقین نہ کرلے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا ۔
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ، جو اپنی موت ( یا ان کی موت ) سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے اور وہ قیامت کے دن ان کے خلاف گواہ ہوں گے ۔
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے گا 196 اور قیامت کے روز وہ ان پر گواہی دے گا ، 197
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہوگا جو اپنی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور آپ ان پر قیامت کے دن گواہ ہوں گے ۔
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو اپنی موت سے پہلے ضرور بالضرور عیسیٰ ( علیہ السلام ) پر ایمان نہ لائے ، ( ٩٣ ) اور قیامت کے دن وہ ان لوگوں کے خلاف گواہ بنیں گے ۔
اہل کتاب میں ایک بھی ایسانہ بچے گاجو ( عیسیٰ ) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لاچکے اورقیامت کے دن وہ ان کے بارے میں گواہی دینگے
کوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لائے ( ف٤۰۲ ) اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا ( ف٤۰۳ )
اور ( قربِ قیامت نزولِ مسیح علیہ السلام کے وقت ) اہلِ کتاب میں سے کوئی ( فرد یا فرقہ ) نہ رہے گا مگر وہ عیسٰی ( علیہ السلام ) پر ان کی موت سے پہلے ضرور ( صحیح طریقے سے ) ایمان لے آئے گا ، اور قیامت کے دن عیسٰی ( علیہ السلام ) ان پر گواہ ہوں گے