Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमने आप की तरफ़ वह्य भेजी है जिस तरह हमने नूह (अलै॰) और उनके बाद के नबियों की तरफ़ वह्य भेजी थी, और हमने वह्य भेजी थी इब्राहीम और इस्माईल और इसहाक़ और याक़ूब और औलादे-याक़ूब और ईसा और अय्यूब और यूनुस और हारून और सुलेमान (अलैहिमुस्सलाम) की तरफ़, और हमने दाऊद (अलै॰) को ज़बूर अता की।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہم نے آپ کی طرف بھی بلاشبہ ایسے ہی وحی کی ہے جیسے ہم نے نوح اوراس کے بعد کے نبیوں کی طرف کی تھی اورہم نے ابراہیم اوراسماعیل اوراسحٰق اوریعقوب اور اولادِ یعقوب اورعیسیٰ اورایوب اوریونس اورہارون اورسلیمان کی طرف وحی کی تھی اور ہم نے داؤدکو زبور عطاکی۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی کی ہے ، جس طرح نوح اور اس کے بعد آنے والے نبیوں کی طرف وحی کی اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، اولادِ یعقوب ، عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان پر وحی بھیجی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے ۔ جس طرح ( جناب ) نوح اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف بھیجی تھی ۔ اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، اولادِ یعقوب ، عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی تھی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی ۔

By Moudoodi

اے محمد ! ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ۔ 204 ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولاد یعقوب ، عیسٰی ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی ۔ ہم نے داؤد کو زبور دی ۔ 205

By Mufti Naeem

بیشک ہم نے آپ کے پاس وحی بھیجی کہ ہم نے نوح اور ان کے بعد کے نبیوں کے پاس وحی بھیجی تھی اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمٰن ( علیہ السلام ) کے پاس وحی تھی اور ہم نے دائود کو زبور عطا فرمائی تھی ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہارے پاس اسی طرح وحی بھیجی ہے جیسے نوح اور ان کے بعد دوسرے نبیوں کے پاس بھیجی تھی ، اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد کے پاس ، اور عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کے پاس بھی وحی بھیجی تھی ، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی ۔

By Noor ul Amin

( اے محمد ) ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے نوح اوران کے بعد والے انبیاء کی طرف کی تھی نیز ہم نے ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحٰق ، یعقوب اور اس کی اولاد ، اور عیسیٰ ، اورایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی کی اور ہم نے دائود کو زبورعطاکی تھی

By Kanzul Eman

بیشک اے محبوب! ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی جیسے دحی نوح اور اس کے بعد پیغمبروں کو بھیجی ( ف٤۰۹ ) اور ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کو وحی کی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) بیشک ہم نے آپ کی طرف ( اُسی طرح ) وحی بھیجی ہے جیسے ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کی طرف اور ان کے بعد ( دوسرے ) پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ۔ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق و یعقوب اور ( ان کی ) اولاد اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان ( علیھم السلام ) کی طرف ( بھی ) وحی فرمائی ، اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) زبور عطا کی تھی