Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मगर उनमें जो लोग इल्म में पक्के हैं और ईमान वाले हैं वे ईमान लाए हैं उस चीज़ पर जो आप पर उतारी गई और जो आपसे पहले उतारी गई और वे नमाज़ के पाबंद हैं और ज़कात अदा करने वाले हैं और अल्लाह पर और क़यामत के दिन पर ईमान रखने वाले हैं, ऐसे लोगों को हम ज़रूर बड़ा अज्र देंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

لیکن ان میں سے جوعلم میں پختہ کاراورایمان والے ہیں وہ اس پر (بھی) ایمان لاتے ہیں جوآپ کی طرف نازل کیاگیااورجوآپ سے پہلے نازل کیاگیااوروہ نمازقائم کرنے والے ہیں اور زکوٰۃ اداکرنے والے ہیں اوراللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر وہ ایمان لانے والے ہیں ،یہی لوگ ہیں انہیں جلد ہی ہم اُن کا اجرِعظیم دیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ ان میں جو علم میں راسخ اور صاحبِ ایمان ہیں ، وہ ایمان لاتے ہیں اس چیز پر جو تم پر اتاری گئی اور جو تم سے پہلے اتاری گئی اور خاص کر نماز کا اہتمام کرنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اور اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والے ۔ یہ لوگ ہیں جن کو ہم اجرِ عظیم دیں گے ۔

By Hussain Najfi

البتہ ان میں سے جو علم میں پختہ ہیں اور جو ایمان دار ہیں ، وہ سب اس پر ایمان لاتے ہیں ، جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ نماز کو قائم کرتے ہیں ، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم بہت بڑا اجر و ثواب عطا کریں گے ۔

By Moudoodi

مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھنے والے ہیں اور ایماندار ہیں وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی ۔ 203 اس طرح کے ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روز آخرت پر سچّا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے ۔ ؏۲۲

By Mufti Naeem

لیکن جو لوگ ان مین سے علم میں پختہ ( مضبوط ) ہیں اور ایمان والے ہیں کہ جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا اس پر اور جو کچھ آپ سے پہلے نازل کیا گیا اس پر ایمان رکھتے ہیں اور نمازوں کے پابند ہیں اور زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں یہی لوگ ہیں جنہیں ہم عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

البتہ ان ( بنی اسرائیل ) میں سے جو لوگ علم میں پکے ہیں اور مومن ہیں وہ اس ( کلام ) پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ( اے پیغمبر ) تم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو تم سے پہلے نازل کیا گیا تھا اور قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو نماز قائم کرنے والے ہیں ، زکوٰۃ دینے والے ہیں اور اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اجر عظیم عطا کریں گے ۔

By Noor ul Amin

لیکن ان میں سےجو علم میں پختہ اورایماندارہیں وہ اس وحی پر بھی ایمان لاتے ہیںجو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اوراس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کی گئی تھی وہ نماز قائم کرتے ہیں ، زکوۃ ادا کرتے ہیں اوراللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم بہت بڑااجرعطاکرینگے

By Kanzul Eman

ہاں جو ان میں علم کے پکے ( ف٤۰۷ ) اور ایمان والے ہیں وہ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا ( ف٤۰۸ ) اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰة دینے والے اور اللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ،

By Tahir ul Qadri

لیکن ان میں سے پختہ علم والے اور مومن لوگ اس ( وحی ) پر جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور اس ( وحی ) پر جو آپ سے پہلے نازل کی گئی ( برابر ) ایمان لاتے ہیں ، اور وہ ( کتنے اچھے ہیں کہ ) نماز قائم کرنے والے ( ہیں ) اور زکوٰۃ دینے والے ( ہیں ) اور اﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ( ہیں ) ۔ ایسے ہی لوگوں کو ہم عنقریب بڑا اجر عطا فرمائیں گے