Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगो! तुम्हारे पास रसूल आ चुका है तुम्हारे रब की तरफ़ से हक़ बात लेकर, पस (उसको) मान लो ताकि तुम्हारा भला हो, और अगर न मानोगे तब भी अल्लाह ही का है जो कुछ आसमानों में और ज़मीन में है, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو!یقینارسول تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق لے کرآ یاہے، چنانچہ تم ایمان لے آؤ تمہارے لیے یہی بہتر ہوگااوراگرتم کفر کرو گے تو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جو بھی آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! رسول تمہارے پاس ، تمہارے رب کے پاس سے ، حق لے کر آیا ہے ۔ پس ایمان لاؤ ، اسی میں تمہاری بہتری ہے اور اگر کفر پر جمے رہو گے تو یاد رکھو کہ اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ علم والا ، حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے لوگو! تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے رسول حق لے کر آگیا ہے ۔ پس ان پر ایمان لاؤ ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اور اگر انکار کروگے تو ( اللہ کا کیا نقصان کروگے ) جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ وہ اللہ ہی کا ہے ۔ اور اللہ بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

لوگو! یہ رسول تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر آگیا ہے ، ایمان لے آؤ ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، اور اگر انکار کرتے ہو تو جان لو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کا ہے 209 اور اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ۔ 210

By Mufti Naeem

مگر جہنم کی راہ جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور اللہ تعالیٰ کیلئے یہ آسان ہے

By Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! یہ رسول تمہارے اپس تمہارے پر ورگار کی طرف سے حق لے کر آگئے ہیں اب ( ان پر ) ایمان لے آؤ ، کہ تمہاری بہتری اسی میں ہے ، اور اگر ( اب بھی ) تم نے کفر کی راہ اپنائی تو ( خوب سمجھ لو کہ ) تمام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ علم اور حکمت دونوں کا مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے رسول دین حق لے کرآچکا ہے لہٰذا تمہارے لئے بہتریہی ہے کہ تم ایمان لے آئواوراگرکفرکروگے تو ( یاد رکھوکہ ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اوراللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اے لوگو! تمہارے پاس یہ رسول ( ف٤۲۱ ) حق کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے تشریف لائے تو ایمان لاؤ اپنے بھلے کو اور اگر تم کفر کرو ( ف٤۲۲ ) تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے لوگو! بیشک تمہارے پاس یہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تشریف لایا ہے ، سو تم ( ان پر ) اپنی بہتری کے لئے ایمان لے آؤ اور اگر تم کفر ( یعنی ان کی رسالت سے انکار ) کرو گے تو ( جان لو وہ تم سے بے نیاز ہے کیونکہ ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے یقیناً ( وہ سب ) اﷲ ہی کا ہے اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے