Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हारे ऊपर हराम की गई हैं तुम्हारी माएँ, तुम्हारी बेटियाँ, तुम्हारी बहनें, तुम्हारी फूफियाँ, तुम्हारी ख़ालाएँ, तुम्हारी भतीजियाँ और भांजियाँ और तुम्हारी वे माएँ जिन्होंने तुमको दूध् पिलाया, तुम्हारी दूध् शरीक बहनें, तुम्हारी बीवियों की माएँ और उनकी बेटियाँ जो तुम्हारी परवरिश में हैं जो तुम्हारी उन बीवियों से हों जिन से तुमने सोहबत की है, लेकिन अगर अभी तुमने उनसे सोहबत न की हो तो तुम पर कोई गुनाह नहीं, और तुम्हारे हक़ीक़ी बेटों की बीवियाँ, और यह कि तुम इकट्ठा करो दो बहनों को, मगर जो पहले हो चुका, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تم پر حرام کی گئی ہیں تمہاری ما ئیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اورتمہاری پھوپھیا ں اور تمہاری خا لائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیا ں اور تمہاری وہ ما ئیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور رضا عت میں تمہاری بہنیں اور تمہاری بیویو ں کی مائیں اور گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان بیویوں سے ہوں جن سے تم نے صحبت کی ہے ،پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہیں کی تو تم پر کوئی گنا ہ نہیں ،اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہیں، اور یہ کہ تم اکٹھا کرو دو بہنوں کو مگر جو پہلے ہو چکا، یقیناً اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں ، تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ، تمہاری رضاعی بہنیں ، تمہاری ساسیں اور تمہاری ربیبائیں جو تمہاری گودوں میں پلیں اور تمہاری مدخولہ بیویوں سے ہوں اور اگر وہ تمہاری مدخولہ نہ رہی ہوں تو کچھ گناہ نہیں – اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویا اور یہ کہ تم دو بہنوں کو بیک وقت جمع کرو ، مگر جو گذر چکا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

تم پر حرام کر دی گئی ہیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے ۔ اور تمہاری رضاعی ( دودھ شریک ) بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں ( خوشدامنیں ) اور تمہاری ان بیویوں کی جن سے تم نے مباشرت کی ہے وہ لڑکیاں جو تمہاری گودوں میں پرورش پا رہی ہیں اور اگر صرف نکاح ہوا ہے مگر مباشرت نہیں ہوئی ہے ۔ تو پھر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویاں ( بہوؤیں ) اور یہ بھی حرام قرار دیا گیا کہ دو بہنوں کو ایک نکاح میں اکھٹا کرو ۔ مگر جو پہلے ہو چکا ہے ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، 34 بیٹیاں ، 35 بہنیں ، 36 پھوپھیاں ، خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں ، 37 اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو ، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں ، 38 اور تمہاری بیویوں کی مائیں ، 39 اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ۔ 40 ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن و شوہر ہو چکا ہو ۔ ورنہ اگر ﴿صرف نکاح ہوا ہو اور﴾ تعلقِ زن و شوہر نہ ہوا ہو تو ﴿انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کر لینے میں﴾ تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں ۔ 41 اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو ، 42 مگر جو پہلے ہوگیا سو ہو گیا ، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 43

By Mufti Naeem

تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری صحب شدہ بیویوں کی وہ بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں رہی ہیں تم پر حرام کی گئی ہیں ۔ پس اگر تم نے ابھی ان بیویوں سے صحبت نہیں کی ہے تو ان کی بیٹیوں سے نکاح پر تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ اور تمہاری نسل سے تمہارے بیٹوں کی بیویاں تم پر حرام ہیں اور یہ بھی حرام ہے کہ تم ایک وقت میں دو بہنوں سے نکاح کرو مگر ہاں جو ( جاہلیت میں ) ہوچکا سوہوچکا ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ بڑے بخشنے والے برے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

تم پر حرام کردی گئی ہیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، اور بھتیجیاں اور بھانجیاں ، اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے ، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں ، اور تمہاری بیویوں کی مائیں ، اور تمہارے زیر پرورش تمہاری سوتیلی بیٹیاں ( ١٩ ) جو تمہاری ان بیویوں ( کے پیٹ ) سے ہوں جن کے ساتھ تم نے خلوت کی ہو ۔ ہاں اگر تم نے ان کے ساتھ خلوت نہ کی ہو ( اور انہیں طلاق دے دی ہو یا ان کا انتقال ہوگیا ہو ) تو تم پر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی گناہ نہیں ہے ، نیز تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویاں بھی تم پر حرام ہیں ، اور یہ بات بھی حرام ہے کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرو ، البتہ جو کچھ پہلے ہوچکا وہ ہوچکا ۔ بیشک اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں ، تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایاہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی وہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں پر ورش پارہی ہوں بشرطیکہ تم اپنی بیویوں سے صحبت کرچکے ہواور اگر ابھی تک صحبت نہیں کی تو ( انہیں چھوڑکران کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) تم پر گناہ نہیں اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی ( حرام ہیں ) جو تمہاری صلب سے ہوں ، اور دو بہنوں کو اپنے نکاح میں جمع کرنا بھی ( حرام ہیں ) مگرجوپہلے گزرچکا ( سوگزر چکا ) بیشک اللہ بہت بخشنے والا رحیم ہے

By Kanzul Eman

حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں ( ف٦٤ ) اور بیٹیاں ( ف٦۵ ) اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں ( ف٦٦ ) اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا ( ف٦۷ ) اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں ( ف٦۸ ) اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں ( ف٦۹ ) ان بیبیوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو تو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو ان کی بیٹیوں سے حرج نہیں ( ف۷۰ ) اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیبیں ( ف۷۱ ) اور دو بہنیں اکٹھی کرنا ( ف۷۲ ) مگر جو ہو گزرا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری ( وہ ) مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری رضاعت میں شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں ( سب ) حرام کر دی گئی ہیں ، اور ( اسی طرح ) تمہاری گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان عورتوں ( کے بطن ) سے ہیں جن سے تم صحبت کر چکے ہو ( بھی حرام ہیں ) ، پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر ( ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) کوئی حرج نہیں ، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں ( بھی تم پر حرام ہیں ) جو تمہاری پشت سے ہیں ، اور یہ ( بھی حرام ہے ) کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ ( نکاح میں ) جمع کرو سوائے اس کے کہ جو دورِ جہالت میں گزر چکا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے