Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह चाहता है कि तुम्हारे लिए बयान करे और तुम्हें उन लोगों के तरीक़ों की हिदायत दे जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं और तुम पर तवज्जोह करे, अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ چاہتاہے کہ تمہارے لیے کھول کربیان کرے اوروہ تمہیں ان لوگوں کے طریقوں کی ہدایت دے جوتم سے پہلے تھے اوروہ تم پرمہربانی فرمائے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ تم پر ( اپنی آیتین ) واضح کردے اور تمہیں ان لوگوں کے طریقوں کی ہدایت بخشے ، جو تم سے پہلے ہو گذرے ہیں اور تم پر رحمت کی نگاہ کرے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اللہ چاہتا ہے کہ ( تم سے اپنے احکام ) کھول کر بیان کر دے اور تمہیں ان لوگوں کے طریقوں پر چلائے جو تم سے پہلے گزرے ہیں اور تمہاری توبہ قبول کرے اللہ بڑا جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحاء کرتے تھے ۔ وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجّہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے ، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی ۔ 48

By Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ تمہارے لئے ( احکام ) کھول کر بیان کرنا چاہتے ہیں اور تم سے پہلے گذرجانے والے لوگوں کے حالات تمہیں بتانا چاہتے ہیں اور تمہاری توبہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور اﷲ تعالی ٰ علم والے حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لیے ( احکام کی ) وضاحت کردے ، اور جو ( نیک ) لوگ تم سے پہلے گذرے ہیں ، تم کو ان کے طور طریقوں پر لے آئے ، اور تم پر ( رحمت کے ساتھ ) توجہ فرمائے ، اور اللہ ہر بات کا جاننے والا بھی ہے ، حکمت والا بھی ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ چاہتا ہے کہ تمہیں واضح کردے اوران لوگوں کے طریقوں پر تمہیں چلائےجو تم سے پہلے ہیں اور تم پر نظر رحمت کرے اور اللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اللہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے اور تمہیں اگلوں کی روشیں بتادے ( ف۸۷ ) اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے لئے ( اپنے احکام کی ) وضاحت فرما دے اور تمہیں ان ( نیک ) لوگوں کی راہوں پر چلائے جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں اور تمہارے اوپر رحمت کے ساتھ رجوع فرمائے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے