Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह चाहता है कि तुम्हारे ऊपर तवज्जोह करे, और जो लोग अपनी ख़्वाहिशात की पैरवी कर रहे हैं वे चाहते हैं कि तुम सीधे रास्ते से बहुत दूर निकल जाओ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ چاہتاہے کہ تم پر مہربانی فرمائے اورجولوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ تم راہِ راست سے ہٹ جاؤ،بہت بڑاہٹ جانا۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم پر رحمت کی نگاہ کرے اور وہ لوگ جو اپنی شہوات کی پیروی کررہے ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ حق سے بالکل ہی بھٹک کر رہ جاؤ ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ تو چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے مگر وہ لوگ جو خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم ( راہ راست سے بھٹک کر ) بہت دور نکل جاؤ ۔

By Moudoodi

ہاں ، اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجّہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشاتِ نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ ۔ 49

By Mufti Naeem

اور اﷲ تعالئٰ تمہاری تو بہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور جو خواہشات کے پیچھے چلنے والے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم ( سیدھی راہ سے ) گمراہی کی طرف بہت زیادہ پھر جاؤ ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ تو چاہتا ہے کہ تمہاری طرف توجہ کرے ، اور جو لوگ نفسانی خواہشات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر بہت دور جا پڑو ۔

By Noor ul Amin

اللہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی کرے مگرجواپنی خواہشات کے تابع ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے بھٹک کردورچلے جائو

By Kanzul Eman

اور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے ، اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ ( ف۸۸ )

By Tahir ul Qadri

اور اللہ تم پر مہربانی فرمانا چاہتا ہے ، اور جو لوگ خواہشاتِ ( نفسانی ) کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ راست سے بھٹک کر بہت دور جا پڑو