और जो शख़्स नाफ़रमानी और जु़ल्म से ऐसा करेगा उसको हम ज़रूर आग में डालेंगे, और यह अल्लाह के लिए आसान है।
اورجوشخص زیادتی اورظلم سے ایساکرے گا توبہت ہی جلداُسے ہم آگ میں داخل کریں گے اوریہ اﷲ تعالیٰ پرہمیشہ سے نہایت آسان ہے۔
اور جو لوگ تعدی اور ظلم کی راہ سے ایسا کریں گے ، ہم ان کو جلد ایک سخت آگ میں جھونک دیں گے اور یہ اللہ کیلئے بہت ہی آسان ہے ۔
اور جو شخص ظلم و تعدی سے ایسا کرے گا ۔ تو ہم عنقریب اسے آتش ( دوزخ ) میں ڈالیں گے ۔ اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے ۔
جو شخص ظلم و زیادتی کے ساتھ ایسا کرے گا اس کو ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔
اور جو شخص سرکشی اور ظلم کے ساتھ یہ ( نافرمانیاں ) کرے پس ہم عنقریب اسے آگ میں ڈال دیں گے اور یہ اﷲ تعالیٰ کے لئے ( بہت ) آسان ہے ۔
اور جو شخص زیادتی اور ظلم کے طور پر ایسا کرے گا ، تو ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے ، اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے ۔
اورجو شخص ظلم کے طور پر ایساکام کرے گاہم جلد ہی اسے جہنم میں ڈال دینگے اوراللہ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں
اور جو ظلم و زیادتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے ،
اور جو کوئی تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا تو ہم عنقریب اسے ( دوزخ کی ) آگ میں ڈال دیں گے ، اور یہ اللہ پر بالکل آسان ہے