Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! आपस में एक-दूसरे का माल नाहक़ तौर पर न खाओ, मगर यह कि तिजारत हो आपस की ख़ुशी से, और ख़ून न करो आपस में, बेशक अल्लाह तुम्हारे ऊपर बड़ा मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجوایما ن لائے ہو!تم آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقے سے نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے تجارت ہواوراپنے آپ کوقتل نہ کرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے تم پرنہایت رحم والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے مال آپس میں باطل ذریعے سے نہ کھاؤ ، مگر یہ کہ کوئی مال باہمی رضامندانہ تجارت کی راہ سے حاصل ہوجائے اور ایک دوسرے کو قتل نہ کرو ۔ بیشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقہ سے نہ کھاؤ ۔ مگر یہ کہ تمہاری باہمی رضامندی سے تجارتی معاملہ ہو ۔ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ بے شک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ ، لین دین ہونا چاہیے آپس کی رضا مندی سے ۔ 50 اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ 51 یقین مانو کہ اللہ تمہارے اوپر مہربان ہے ۔ 52

By Mufti Naeem

اے ای مان والو آپس کی باہمی رضامندی والی خریدوفروخت کے علاوہ آپس میں ا یک دوسرے کے مال غلط طریقے سے نہ کھاؤ اور اپنی جانوں کو ہلاکت میںنہ ڈالو بیشک اﷲ تعالیٰ تمہارے ساتھ برے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ ، الا یہ کہ کوئی تجارت باہمی رضا مندی سے وجود میں آئی ہو ( تو وہ جائز ہے ) اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو ۔ ( ٢٥ ) یقین جانو اللہ تم پر بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھائومگریہ کہ تمہاری باہمی رضا مندی سے آپس میں لین دین ہو ، اوراپنے آپ کو ( یا ایک دوسرے کو ) قتل نہ کروبیشک اللہ تم پر نہایت مہربان ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ ( ف۹۱ ) مگر یہ کہ کوئی سودا تمہاری باہمی رضامندی کا ہو ( ف۹۲ ) اور اپنی جانیں قتل نہ کرو ( ف۹۳ ) بیشک اللہ تم پر مہربان ہے

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم ایک دوسرے کا مال آپس میں ناحق طریقے سے نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ تمہاری باہمی رضا مندی سے کوئی تجارت ہو ، اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو ، بیشک اللہ تم پر مہربان ہے