Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनका क्या नुक़सान था अगर वे अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान लाते और अल्लाह ने जो कुछ उन्हें दे रखा है उसमें से ख़र्च करते, और अल्लाह उनसे अच्छी तरह बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران کا کیا بگڑ جاتااگر وہ اﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان لاتے اورجواﷲ تعالیٰ نے انہیں رزق دیاہے اس میں سے خرچ کرتے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے اُنہیں خوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لاتے اور اللہ نے ان کو جو کچھ بخش رکھا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے! اور اللہ تو ان سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ان کا کیا نقصان ہوتا اگر وہ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لاتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے اور اللہ ان سے خوب واقف ہے ۔

By Moudoodi

آخر ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ۔ اگر یہ ایسا کرتے تو اللہ سے ان کی نیکی کا حال چھپا نہ رہ جاتا ۔

By Mufti Naeem

اور ان کا کی ا نقصان ہوتا اگر وہ اﷲ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے رہتے اور اﷲ تعالیٰ ان کو خوب جانتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا ان کا کیا بگڑ جاتا اگر یہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لے آتے اور اللہ نے ان کو جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ( نیک کاموں میں ) خرچ کردیتے؟ اور اللہ کو ان کا حال خوب معلوم ہے ۔

By Noor ul Amin

اوران کا کیا بگڑتاتھااگراللہ اورآخرت کے دن پر ایمان لاتے اور جو اللہ نے انہیں مال ودولت دیاتھااس میں سے خرچ کرتے اور اللہ انہیں خوب جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللہ اور قیامت پر اور اللہ کے دیے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے ( ف۱۲۲ ) اور اللہ ان کو جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ان کا کیا نقصان تھا اگر وہ اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں دیا تھا اس میں سے ( اس کی راہ میں ) خرچ کرتے ، اور اللہ ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے