Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या ये लोगों पर हसद कर रहे हैं इस बिना पर जो अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल से दिया है, पस हमने इब्राहीम की औलाद को किताब और हिकमत दी, और हमने उनको एक बड़ी सल्तनत भी दे दी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یا وہ لوگوں سے اس پرحسدکرتے ہیں جو اﷲ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے تویقیناًہم نے اولادِ ابراہیم کوکتاب وحکمت دی ہے اور ہم نے انہیں عظیم بادشاہت سے بھی نوازا ۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگوں پر حسد کر رہے ہیں اس فضل پر ، جو اللہ نے ان کو بخشا؟ تو ہم نے تو بخش دی آلِ ابراہیم کو کتاب وحکمت اور ہم نے ان کو ایک عظیم سلطنت بھی بخشی ۔

By Hussain Najfi

یا پھر وہ لوگوں پر اس لئے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے نوازا ہے ۔ ( اگر یہ بات ہے ) تو ہم نے آلِ ابراہیم ( ع ) کو کتاب و حکمت عطا کی ہے اور ان کو بہت بڑی سلطنت عطا کی ۔

By Moudoodi

پھر یا یہ دوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا ؟ 85 اگر یہ بات ہے تو انہیں معلوم ہو کہ ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ملکِ عظیم بخش دیا ، 86

By Mufti Naeem

کیا اﷲ تعالیٰ نے لوگوں کو اپنے فضل سے جو کچھ دے رکھا ہے اس پر یہ لوگ حسد کرتے ہیں ۔ پس یقیناً ہم نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کو کتاب وحکمت دی ہے او رہم نے ان کو بڑی سلطنت بھی دی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یا یہ لوگوں سے اس بنا پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ان کو اپنا فضل ( کیوں ) عطا فرمایا ہے؟ سو ہم نے تو ابراہیم کے خاندان کو کتاب اور حکمت عطا کی تھی اور انہیں بڑی سلطنت دی تھی؟ ( ٣٩ )

By Noor ul Amin

یا وہ دوسرے لوگوں پر اس طرح حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں کچھ دے رکھا ہے پس ہم نے توآل ابراہیم کو کتاب وحکمت بھی دی تھی اور بہت بڑی سلطنت بھی دے رکھی تھی

By Kanzul Eman

یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں ( ف۱۵۷ ) اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ( ف۱۵۸ ) تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا ( ف۱۵۹ )

By Tahir ul Qadri

کیا یہ ( یہود ) لوگوں ( سے ان نعمتوں ) پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہیں ، سو واقعی ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے خاندان کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ہم نے انہیں بڑی سلطنت بخشی