Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और नेक काम किए उनको हम ऐसे बाग़ात में दाख़िल करेंगे जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, उसमें वे हमेशा रहेंगे, वहाँ उनके लिए पाकीज़ा बीवियाँ होंगी और उनको हम घनी छाँऊ में रखेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اورانہوں نے نیک اعمال کیے انہیں جلدہی ہم ایسے باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی ،ہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ، اُن کے لیے اس میں نہایت پاک صاف بیویاں ہوں گی اورہم انہیں بہت گھنے سائے میں داخل کریں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اچھے عمل کیے ، ہم ان کو ایسے باغوں میں داخل کریں گے ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی ، اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ اس میں ان کیلئے پاک بیویاں ہوں گی اور ہم ان کو گھنی چھاؤں میں رکھیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ہم عنقریب ان کو ان بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ ان کے لئے وہاں پاک و پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ہم انہیں ( اپنی رحمت ) کے گنجان سایہ ( گھنی چھاؤں ) میں اتاریں گے ۔

By Moudoodi

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو مان لیا اور نیک عمل کیے ان کو ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کو پاکیزہ بیویاں ملیں گی اور انہیں ہم گھنی چھاؤں میں رکھیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ہم عنقریب انہیں جنتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ اسمیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ان کے لئے ان باغوں میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ہم انہیں بڑے گھنے سائے میں داخل کریں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم ایسے باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ وہاں ان کے لیے پاکیزہ بیویاں ہوں گی ، اور ہم انہیں گھنی چھاؤں میں داخل کریں گے ۔ ( ٤٠ )

By Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لے آ ئے اور نیک عمل کئے ہم عنقریب ان کو ایسے باغات میں داخل کردیں گے جن میں نہریں بہہ رہی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے پاس پاک بیویاں ہوں گی اور انہیں گھنی چھائوں میں داخل کرینگے

By Kanzul Eman

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے عنقریب ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ، ان کے لیے وہاں ستھری بیبیاں ہیں ( ف۱٦۳ ) اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا ( ف۱٦٤ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم انہیں بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ہم ان کو بہت گھنے سائے میں داخل کریں گے