अल्लाह तुमको हुक्म देता है कि अमानतें उनके हक़दारों तक पहुँचा दो, और जब तुम लोगों के दरमियान फ़ैसला करो तो इंसाफ़ के साथ फ़ैसला करो, अल्लाह क्या ही अच्छी नसीहत करता है तुमको, बेशक अल्लाह सुनने वाला, देखने वाला है।
یقینااﷲ تعالیٰ تمہیں حکم دیتاہے کہ امانتوں کوان کے حق داروں کے سپرد کردواور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کروتوانصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقیناًاﷲ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعے بہت ہی اچھی نصیحت کرتا ہے۔ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حقداروں کو ادا کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ خوب بات یہ ہے جس کی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے ۔ بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔
۔ ( اے مسلمانو ) اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کو ادا کرو ۔ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ۔ بے شک اللہ تمہیں بہت ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔
مسلمانو ! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو ، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ، 88 اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقیناً اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے ۔
بیشک اﷲ تعالیٰ تمہیں امانتوں کو ان کے اہل تک پہنچانے کا حکم دیتے ہیں اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ بیشک بہت ہی اچھی بات ہے جس کی نصیحت اﷲ تعالیٰ تمہیں فرماتے ہیں بیشک اﷲ تعالیٰ سننے والے دیکھنے ہیں ۔
۔ ( مسلمانو ) یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ ، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ یقین جانو اللہ تم کو جس بات کی نصیحت کرتا ہے وہ بہت اچھی ہوتی ہے ۔ بیشک اللہ ہر بات کو سنتا اور ہر چیز کو دیکھتا ہے ۔
( مسلمانو ) بلاشبہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ جو امانتوں کے حقدار ہیں انہیں ان کی امانتیں اداکردو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگوتوانصاف سے فیصلہ کرواللہ یقینااچھی نصیحت کرتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والااور دیکھنے والا ہے
بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو ( ف۱٦۵ ) اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ( ف۱٦٦ ) بیشک اللہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے ، بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،
بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں ، اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کیا کرو ، بیشک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے ، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے