Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनके दिलों में जो कुछ है अल्लाह उससे ख़ूब वाक़िफ़ है, पस आप उनको नज़र-अंदाज़ करें और उनको नसीहत करें और उनसे ऐसी बात कहें जो उनके दिलों में उतर जाए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ جانتاہے جوکچھ ان کے دلوں میں ہے چنانچہ آپ ان سے منہ موڑلیں اورانہیں وعظ ونصیحت کریں اور ان کے لیےان کے دلوں میں بہت اثرکرنے والی بات کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کے دلوں کے اندر جو کچھ ہے ، اللہ اس سے خوب واقف ہے تو ان سے اعراض کرو ، ان کو سمجھاؤ اور ان سے خود ان کے باب میں دل میں دھنسنے والی بات کہو ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ ہیں کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے آپ ان سے چشم پوشی کریں اور انہیں نصیحت کریں اور ان سے مؤثر باتیں کریں ۔

By Moudoodi

اللہ جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، ان سے تعرّض مت کرو ، انہیں سمجھاؤ اور ایسی نصیحت کرو جو ان کے دلوں میں اتر جائے ۔

By Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں اﷲ تعالیٰ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اسے جانتا ہے سو آ پ ان سے چشم پوشی کیجئے اور انہیں نصیحت کیجئے او ران کی ذات کے بارے میں ایسی بات کہئے جو فائدہ مند ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی ساری باتیں خوب جانتا ہے ۔ لہذا تم انہیں نظر انداز کردو ، انہیں نصیحت کرو ، اور ان سے خود ان کے بارے میں ایسی بات کہتے رہو جو دل میں اتر جانے والی ہو ۔

By Noor ul Amin

ایسے لوگوں کے دلوں میںجو کچھ ہوتا ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے سوآپ ان سے چشم پوشی کیجئے اور نصیحت کرتے رہیے اور انہیں وہ بات کہیےجو ان کے دلوں میں اُتر جائے

By Kanzul Eman

ان کے دلوں کی تو بات اللہ جانتا ہے تو تم ان سے چشم پوشی کرو اور انہیں سمجھا دو اور ان کے معاملہ میں ان سے رسا بات کہو ( ف۱۷٤ )

By Tahir ul Qadri

یہ وہ ( منافق اور مُفسِد ) لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی ہر بات کو خوب جانتا ہے ، پس آپ ان سے اِعراض برتیں اور انہیں نصیحت کرتے رہیں اور ان سے ان کے بارے میں مؤثر گفتگو فرماتے رہیں