Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने जो रसूल भेजा इसी लिए भेजा कि अल्लाह के हुक्म से उसकी इताअत की जाए, और अगर वे जबकि उन्होंने अपना बुरा किया था आपके पास आते और अल्लाह से मांगते और रसूल भी उनके लिए माफ़ी चाहते तो यक़ीनन वे अल्लाह को बख़्शने वाला, रहम करने वाला पाते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے ہررسول کو محض اس لیے بھیجا کہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اوربلاشبہ اگر وہ آپ کے پاس آ جاتے جنہوں نے خود پر ظلم کیا تھا،پھروہ اﷲ تعالیٰ سے بخشش مانگتے اور رسول ان کے لیے بخشش مانگتاتووہ اﷲ تعالیٰ کویقینابہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا پاتے ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا تو اسی لئے بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر وہ ، جبکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھایا ، تمہاری خدمت میں حاضر ہوتے اور خدا سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کیلئے معافی چاہتا تو وہ خدا کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے کاش جب یہ لوگ ( گناہ کرکے ) اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے اگر آپ کے پاس آجاتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے تو یقینا اللہ کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور بڑا مہربان پاتے ۔

By Moudoodi

﴿انہیں بتاؤ کہ﴾ ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے اسی لیے بھیجا ہے کہ اذنِ خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے ۔ 94 اگر انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوتا کہ جب یہ اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھے تھے تو تمہارے پاس آجاتے اور اللہ سے معافی مانگتے ، اور رسول بھی ان کے لیے معافی کی درخواست کرتا ، تو یقیناً اللہ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پاتے ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے تمام رسول اس غرض سے بھیجے کہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے اور کاش کہ جن انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اس وقت آپ کے پاس حاضر ہوجاتے پھر اﷲ تعالیٰ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے مغفرت مانگتے تو یہ ضرور اﷲ تعالیٰ کو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم فرمانے والا پاتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کوئی رسول اس کے سوا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ۔ اور جب ان لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، اگر یہ اس وقت تمہارے پاس آکر اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے تو یہ اللہ کو بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان پاتے ۔

By Noor ul Amin

اور ( بتلائیے کہ ) ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے صرف اسلئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اوراگر انہوں نے اپنے اوپرظلم کیا تواس وقت آپ کے پاس آجاتے اوراللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتاتویقینااللہ کو توبہ قبول کرنے والا رحیم پاتے

By Kanzul Eman

اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ( ف۱۷۵ ) اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں ( ف۱۷٦ ) تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں ( ف۱۷۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے ، اور ( اے حبیب! ) اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ان کے لئے مغفرت طلب کرتے تو وہ ( اس وسیلہ اور شفاعت کی بنا پر ) ضرور اللہ کو توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان پاتے