Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस चाहिए कि लड़ें अल्लाह की राह में वे लोग जो आख़िरत के बदले दुनिया की ज़िंदगी को बेच देते हैं, और जो शख़्स अल्लाह की राह में लड़े फिर मारा जाए या ग़ालिब आ जाए तो हम उसको बड़ा अज्र देंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ لازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں وہ لڑیں جو آخرت کے بدلے دنیاکی زندگی بیچ دیتے ہیں اورجواﷲ تعالیٰ کے راستے میں لڑے پھرقتل کیاجائے یاغالب آجائے توجلد ہی ہم اسے اجرِ عظیم عطاکریں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس چاہئے کہ اللہ کی راہ میں جنگ کیلئے وہ لوگ اٹھیں ، جو دنیا کی زندگی آخرت کیلئے تج چکے ہیں اور جو اللہ کی راہ میں جنگ کرے گا تو خواہ مارا جائے یا غالب ہو ، ہم اس کو اجرِ عظیم دیں گے ۔

By Hussain Najfi

اللہ کی راہ میں ان لوگوں کو جنگ کرنا چاہیے جنہوں نے دنیا کی پست زندگی آخرت کے عوض فروخت کر دی ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے ، پھر مارا جائے یا غالب آجائے تو ہم ضرور اسے اجر عظیم عطا کریں گے ۔

By Moudoodi

﴿ایسے لوگوں کو معلوم ہو کہ﴾ اللہ کی راہ میں لڑنا چاہیے ان لوگوں کو جو آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی کو فروخت کر دیں ، 103 پھر جو اللہ کی راہ میں لڑے گا اور مارا جائے گا یا غالب رہے گا اسے ضرور ہم اجرِ عظیم عطا کریں گے ۔

By Mufti Naeem

پس جو لوگ آ خرت کے بدلے دنیوی زندگی خریدے ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑتا ہے پس قتل کیا جاتا ہے یا غالب آجاتا ہے سو ہم ان کو عنقریب اجرعظیم دیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا اللہ کے راستے میں وہ لوگ لڑیں جو دنیوی زندگی کو آخرت کے بدلے بیچ دیں ۔ اور جو اللہ کے راستے میں لڑے گا ، پھر چاہے قتل ہوجائے یا غالب آجائے ، ( ہر صورت میں ) ہم اس کو زبردست ثواب عطا کریں گے ۔

By Noor ul Amin

لہٰذاجن لوگوں نے آخرت کے عوض دنیاکی زندگی کو بیچ دیا ہے انہیں اللہ کی راہ میں لڑنا چاہیے ا ورجوشخص اللہ کی راہ میں لڑتا ہے پھرخواہ وہ شہید ہوجائے یاغالب آجائے تو جلد ہی ( دونوں صورتوں میں ) ہم اسے بہت بڑااجرعطا کرینگے

By Kanzul Eman

تو انہیں اللہ کی راہ میں لڑنا چاہئے جو دنیا کی زندگی بیچ کر آخرت لیتے ہیں اور جو اللہ کی راہ میں لڑے پھر مارا جائے یا غالب آئے تو عنقریب ہم اسے بڑا ثواب دیں گے ،

By Tahir ul Qadri

پس ان ( مؤمنوں ) کو اللہ کی راہ میں ( دین کی سربلندی کے لئے ) لڑنا چاہئے جو آخرت کے عوض دنیوی زندگی کو بیچ دیتے ہیں ، اور جو کوئی اللہ کی راہ میں جنگ کرے ، خواہ وہ ( خود ) قتل ہو جائے یا غالب آجائے توہم ( دونوں صورتوں میں ) عنقریب اسے عظیم اجر عطا فرمائیں گے