Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग ईमान वाले हैं वे अल्लाह की राह में लड़ते हैं, और जो मुनकिर हैं वे शैतान की राह में लड़ते हैं, पस तुम शैतान के साथियों से लड़ो, बेशक शैतान की चाल बहुत कमज़ोर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جولوگ ایمان والے ہیں وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہیں اورجن لوگوں نے کفرکیا وہ غیر اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں،چنانچہ تم شیطان کے ساتھیوں سے لڑو،بلاشبہ شیطان کی چال ہمیشہ سے بہت ہی کمزوررہی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ تو تم شیطان کے حامیوں سے لڑو ۔ شیطان کی چال تو بالکل بودی ہوتی ہے ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی راہ میں جنگ کرتے ہیں ۔ پس تم شیطان کے حوالی ، موالی ( حامیوں ) سے جنگ کرو ۔ یقینا شیطان کا مکر و فریب نہایت کمزور ہے ۔

By Moudoodi

جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے ، وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ، 105 پس شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں ۔ 106 ؏١۰

By Mufti Naeem

جو ایمان والے ہیں وہ تو اﷲ تعالیٰ کے راستے میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں سو تم شیطان کے ساتھیوں سے لڑو بیشک شیطان کی چال نہایت کمزور ہوتی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہوئے ہیں وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ طاغوت کے راستے میں لڑتے ہیں ۔ لہذا ( اے مسلمانو ) تم شیطان کے دوستوں سے لڑو ۔ ( یاد رکھو کہ ) شیطان کی چالیں درحقیقت کمزور ہیں ۔

By Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے وہ تواللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں اورجو کافرہیں وہ شیطان کی راہ میں ، سو ان شیطان کے دوستوں سے خوب جنگ کرو یقینا شیطان کی چال کمزورہوتی ہے

By Kanzul Eman

ایمان والے اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ( ف۱۹۰ ) اور کفار شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں تو شیطان کے دوستوں سے ( ف۱۹۱ ) لڑو بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے ( ف۱۹۲ )

By Tahir ul Qadri

جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ کی راہ میں ( نیک مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں اورجنہوں نے کفر کیا وہ شیطان کی راہ میں ( طاغوتی مقاصد کے لئے ) جنگ کرتے ہیں ، پس ( اے مؤمنو! ) تم شیطان کے دوستوں ( یعنی شیطانی مشن کے مددگاروں ) سے لڑو ، بیشک شیطان کا داؤ کمزور ہے