Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुमको जो भी भलाई पहुँचती है अल्लाह की तरफ़ से पहुँचती है, और तुमको जो बुराई पहुँचती है वह तुम्हारी अपनी ही वजह से है, और हमने आपको इंसानों की तरफ़ पैग़म्बर बना कर भेजा है, और अल्लाह की गवाही काफ़ी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو بھی بھلائی تجھے پہنچے سو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اورجوکوئی برائی تجھے پہنچے تووہ تمہاری اپنی طرف سے ہے اورہم نے آپ کو لوگوں کے لیے رسول بناکربھیجاہے اور اﷲ تعالیٰ ہی گواہ کافی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تہیں جو سکھ بھی پہنچتا ہے ، خدا کی طرف سے پہنچتا ہے اور جو دکھ پہنچتا ہے ، وہ تمہارے اپنے نفس کی طرف سے پہنچتا ہے ۔ اور اے رسول! ہم نے تم کو لوگوں کیلئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ کو جو بھلائی پہنچتی ہے ۔ وہ تو اللہ کی طرف سے ہے اور آپ کو جو تکلیف پہنچتی ہے ۔ وہ تمہاری وجہ سے ہے اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے اور گواہی کے لیے اللہ کافی ہے ۔

By Moudoodi

اے انسان ! تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے ، اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب و عمل کی بدولت ہے ۔ اے محمد ! ہم نے تم کو لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے انسان ) جو بھلائی تجھے پہنچتی ے وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو برائی تجھے پہنچتی ہے تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے ۔ ( اے رسول ﷺ ) ہم نے آپ ( ﷺ ) کو تمام لوگوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اور اﷲ تعالیٰ کی گواہی ( آپ کی رسالت پر ) کافی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

تمہیں جو کوئی اچھائی پہنچتی ہے تو وہ محض اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور جو کوئی برائی پہنچتی ہے ، وہ تو تمہارے اپنے سبب سے ہوتی ہے ، اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں لوگوں کے پاس رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور اللہ ( اس بات کی ) گواہی دینے کے لیے کافی ہے ۔ ( ٤٨ )

By Noor ul Amin

اگرتمہیں کوئی فائدہ پہنچے تووہ اللہ کی طرف سے ہے اور کوئی مصیبت پہنچے تووہ تمہارے اپنے اعمال کی بدولت ہے اور ہم نے آپ کو سب لوگوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اوراللہ کی گواہی ہی کافی ہے

By Kanzul Eman

اے سننے والے تجھے جو بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے ( ف۲۰٤ ) اور جو برائی پہنچے وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( ف۲۰۵ ) اور اے محبوب ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لئے رسول بھیجا ( ف۲۰٦ ) اور اللہ کافی ہے گواہ ( ف۲۰۷ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! اپنی تربیت یوں کر کہ ) جب تجھے کوئی بھلائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ اللہ کی طرف سے ہے ( اسے اپنے حسنِ تدبیر کی طرف منسوب نہ کر ) ، اور جب تجھے کوئی برائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( یعنی اسے اپنی خرابئ نفس کی طرف منسوب کر ) ، اور ( اے محبوب! ) ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور ( آپ کی رسالت پر ) اللہ گواہی میں کافی ہے