Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिसने रसूल की इताअत की उसने अल्लाह की इताअत की, और जिसने मुँह मोड़ लिया तो हमने आपको उन पर निगराँ बना कर नहीं भेजा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجس نے رسول کی اطاعت کی اس نے حقیقتاً اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کی اورجس نے منہ موڑا توہم نے ان پرآپ کو نگہبان بناکرنہیں بھیجاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جو رسول کی اطاعت کرتا ہے ، اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے روگردانی کی تو ہم نے اس پر تم کو نگران نہیں مقرر کیا ۔

By Hussain Najfi

اور جس نے رسول کی اطاعت کی ، اس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جس نے روگردانی کی ، تو ہم نے آپ کو ان پر نگران و پاسبان بنا کر نہیں بھیجا ۔

By Moudoodi

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی ۔ اور جو منہ موڑ گیا ، تو بہرحال ہم نے تمہیں ان لوگوں پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے ۔ 110

By Mufti Naeem

جس نے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کی اس نے یقیناً اﷲ تعالیٰ ہی کی اطاعت کی اور جس نے گردانی کی سو ہم نے آپ کو ان پر نگراں بناکر نہیں بھیجا ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو رسول کی اطاعت کرے ، اس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جو ( اطاعت سے ) منہ پھیر لے تو ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجا ( کہ تمہیں ان کے عمل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے )

By Noor ul Amin

جس نے رسول کی اطاعت کی تواس نے اللہ کی اطاعت کی اوراگرکوئی منہ موڑتا ہے توہم نے آپ کو ان پر پاسبان بنا کرنہیں بھیجا

By Kanzul Eman

جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا ( ف۲۰۸ ) اور جس نے منہ پھیرا ( ف۲۰۹ ) تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا

By Tahir ul Qadri

جس نے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ ( ہی ) کا حکم مانا ، اور جس نے روگردانی کی تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا