फ़िरऔन ने कहा, "मुझे छोड़ो, मैं मूसा को मार डालूँ और उसे चाहिए कि वह अपने रब को (अपनी सहायता के लिए) पुकारे। मुझे डर है कि ऐसा न हो कि वह तुम्हारे धर्म को बदल डाले या यह कि वह देश में बिगाड़ पैदा करे।"
اورفرعون نے کہا:چھوڑومجھے!میں موسیٰ کوقتل کردوں اورچاہیے کہ وہ اپنے رب کو پکارے، یقینامیں ڈرتاہوں کہ وہ تمہارادین ۔دل ڈالے گا،یاوہ ملک میں فساد پھیلائے گا۔
اور فرعون نے کہا: مجھے چھوڑو! میں موسیٰ کو قتل کیے دیتا ہوں اور وہ اپنے رب کو پکارے! مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ تمہارا دین نہ بدل ڈالے یا ملک میں بغاوت نہ پھیلادے!
اور فرعون نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو ۔ میں موسیٰ ( ع ) کو قتل کر دوں اور وہ ( اپنی مدد کیلئے ) اپنے پرورگار کو پکارے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ کہیں تمہارا دین ( شرک ) نہ بدل دے ۔ یا زمین میں فساد برپا نہ کر دے ۔
ایک روز 41 فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا چھوڑو مجھے ، میں اس موسیٰ کو قتل کیے دیتا ہوں 42 ، اور پکار دیکھے یہ اپنے رب کو ۔ مجھ اندیشہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا ، یا ملک میں فساد برپا کرے گا 43 ۔
اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ کو قتل کردوں اور چاہیے کہ یہ اپنے رب کو ( مدد کے لیے ) پکارے ، بلاشبہ مجھے ڈر ہے کہ یہ تم لوگوں کے دین کو بدل ( نہ ) ڈالے یا زمین میں فساد ( نہ ) برپا کردے
اور فرعون نے کہا : لاؤ میں موسیٰ کو قتل ہی کر ڈالوں ، اور اسے چاہئے کہ اپنے رب کو پکار لے ۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا ، یا زمین میں فساد برپا کردے گا ۔
اور فرعون کہنے لگا: ’’مجھے چھوڑومیں موسیٰ کو قتل کئے دیتا ہوں اور وہ اپنے رب کو پکار کر دیکھ لے مجھے تویہ ڈرہے کہ تمہارے دین کو بدل ڈالے گایاملک میں فسادبپا کردے گا‘‘
اور فرعون بولا ( ف۵۵ ) مجھے چھوڑو میں موسیٰ کو قتل کروں ( ف۵٦ ) اور وہ اپنے رب کو پکارے ( ف۵۷ ) میں ڈرتا ہوں کہیں وہ تمہارا دین بدل دے ( ف۵۸ ) یا زمین میں فساد چمکائے ( ف۵۹ )
اور فرعون بولا: مجھے چھوڑ دو میں موسٰی کو قتل کر دوں اور اسے چاہیے کہ اپنے رب کو بلا لے ۔ مجھے خوف ہے کہ وہ تمہارا دین بدل دے گا یا ملک ( مصر ) میں فساد پھیلا دے گا