और ऐ मेरी क़ौम के लोगो! मुझे तुम्हारे बारे में चीख़-पुकार के दिन का भय है,
اور اے میری قوم! یقیناًمیں تم پرایک دوسرے کوپکارنے کے دن سے ڈرتا ہوں۔
اور اے میرے ہم قومو! میں تم پر ہانک پکار کے دن کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔
اے میری قوم! میں تمہارے بارے میں چیخ و پکار والے دن سے ڈرتا ہوں ۔
اے قوم ، مجھ ڈر ہے کہ کہیں تم پر فریاد و فغاں کا دن نہ آ جائے ۔
اور اے میری قوم! بے شک میں تم پر ( چیخ و ) پکار والے دن کا خوف کرتا ہوں
اور اے میری قوم ! مجھے تم پر اس دن کا خوف ہے جس میں چیخ پکار مچی ہوگی ۔
اے میری قوم کے لوگو!میں تمہارے بارے میں اس دن سے ڈرتا ہوں جس دن میدان محشر میں مختلف ندائیں بلندہوں گی
اور اے میری قوم میں تم پر اس دن سے ڈراتا ہوں جس دن پکار مچے گی ( ف۷۱ )
اور اے قوم! میں تم پر چیخ و پکار کے دن ( یعنی قیامت ) سے خوف زدہ ہوں