Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस दिन तुम पीठ फेरकर भागोगे, तुम्हें अल्लाह से बचाने वाला कोई न होगा - और जिसे अल्लाह ही भटका दे उसे मार्ग दिखाने वाला कोई नहीं। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جس دن تم پیٹھ پھیرتے ہوئے بھاگوگے،تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ سے بچانے والاکوئی نہ ہوگااور جسے اﷲ تعالیٰ گمراہ کردے تواُسے ہدایت دینے والاکوئی نہیں

By Amin Ahsan Islahi

جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور تم کو خدا سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا اور جس کو خدا گمراہ کردے تو اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں بن سکتا ۔

By Hussain Najfi

جس دن تم پیٹھ پھیر کر ( دوزخ کی طرف ) بھاگوگے تمہیں اللہ کے ( عذاب ) سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا اور جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہوتا ۔

By Moudoodi

جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے ، مگر اس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ۔ سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا ۔

By Mufti Naeem

جس دن تم لوگ پیٹھ پھیرتے ہوئے بھاگوگے ، تمہارے لیے اللہ ( تعالیٰ ) سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ، اور جس کو اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ کردیں پس اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

By Mufti Taqi Usmani

جس دم تم پیٹھ پھیر کر اس طرح بھاگو گے کہ کوئی بھی تمہیں اللہ سے بچانے والا نہیں ہوگا اور جسے اللہ بھٹکا دے اسے کوئی راستہ دکھانے والا میسر نہیں آتا ۔

By Noor ul Amin

جس دن تم پیٹھ پھیرکربھاگے بھاگے پھروگے مگر تمہیں اللہ کے سواکوئی بچانے والانہ ہوگا اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والانہیں

By Kanzul Eman

جس دن پیٹھ دے کر بھاگو گے ( ف۷۲ ) اللہ سے ( ف۷۳ ) تمہیں کوئی بچانے والا نہیں ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کا کوئی راہ دکھانے والا نہیں ،

By Tahir ul Qadri

جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور تمہیں اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے والا کوئی نہیں ہو گا اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے کوئی ہادی و رہنما نہیں ہوتا