और सोचो जबकि वे आग के भीतर एक-दूसरे से झगड़ रहे होंगे, तो कमज़ोर लोग उन लोगों से, जो बड़े बनते थे, कहेंगे, "हम तो तुम्हारे पीछे चलने वाले थे। अब क्या तुम हम पर से आग का कुछ भाग हटा सकते हो?"
اورجب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑے کریں گے تو کمزور لوگ اُن لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے : ’’یقیناًہم تمہارے پیچھے چلنے والے تھے،توکیاتم آگ کاکچھ حصہ ہم سے ہٹانے والے ہو؟‘‘
اور جبکہ وہ دوزخ میں آپس میں جھگڑیں گے تو زیر دست ان لوگوں سے جو بڑے بنے رہے ، کہیں گے کہ ہم آپ لوگوں کے پیرو بنے رہے تو کیا آپ لوگ عذابِ دوزخ کا کچھ حصہ بھی ہماری جگہ اپنے سر لینے والے بنیں گے؟
اور وہ وقت یاد کرو جب یہ لوگ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑا بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے کیا تم آگ کا کچھ حصہ ہم سے ہٹا سکتے ہو؟
پھر ذرا خیال کرو اس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے ۔ دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تمہارے تابع تھے ، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچالو گے؟ 64
اور ( اس وقت کا تصور کریں ) جب وہ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے پس کمزور لوگ بڑائی کرنے والوں سے کہیں گے کہ بے شک ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا ( آج ) تم ہماری آگ ( عذاب ) کا کچھ حصہ کم کرسکتے ہو
اور اس وقت ( کا دھیان رکھو ) جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے ، چنانچہ جو ( دنیا میں ) کمزور تھے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے لوگ تھے تو کیا تم آگ کا کچھ حصہ ہمارے بدلے خود لے لو گے ۔
اور جب وہ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے توکمزورلوگ متکبرین سے کہیں گے ہم ( دنیا میں ) تمہاری پیروی کرتے تھے تو کیا آج تم جہنم کے عذاب کاکچھ حصہ ہم سے ہٹا کرہمارے کسی کام آئو گے
اور ( ف۹۹ ) جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو بڑے بنتے تھے ہم تمہارے تابع تھے ( ف۱۰۰ ) تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ گھٹا لوگے ،
اور جب وہ لوگ دوزخ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور لوگ ان سے کہیں گے جو ( دنیا میں ) بڑائی ظاہر کرتے تھے کہ ہم تو تمہارے پیروکار تھے سو کیا تم آتشِ دوزخ کا کچھ حصّہ ( ہی ) ہم سے دور کر سکتے ہو