वे लोग, जो बड़े बनते थे, कहेंगे, "हम में से प्रत्येक इसी में पड़ा है। निश्चय ही अल्लाह बन्दों के बीच फ़ैसला कर चुका।"
جولوگ بڑے بنے ہوئے تھے وہ کہیں گے: ’’یقیناہم سب اس میں پڑے ہیں،یقیناًاﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان بلاشبہ فیصلہ کر چکا ہے۔
جو بڑے بنے رہے وہ جواب دیں گے: اب تو ہم سب ہی اس میں ہیں ۔ اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا ۔
وہ بڑا بننے والے کہیں گے ہم سب اسی میں پڑے ہیں اور اللہ نے اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا ہے ۔
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں ، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے 65 ۔
بڑائی کرنے والے کہیں گے بلاشبہ ہم سب اس ( جہنم ) میں ہیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ے لوگوں کے درمیان فیصلہ فرمادیا ہے
وہ جو بڑے بنے ہوئے تھے کہیں گے کہ ہم سب ہی اس دوزخ میں ہیں اللہ تمام بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے
وہ تکبرکرنے والے جواب دینگے:ہم سب اسی میں پڑے ہیں ( اور ) اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے
وہ تکبر والے بولے ( ف۱۰۱ ) ہم سب آگ میں ہیں ( ف۱۰۲ ) بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا ( ف۱۰۳ )
تکبر کرنے والے کہیں گے: ہم سب ہی اسی ( دوزخ ) میں پڑے ہیں بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان حتمی فیصلہ فرما دیا ہے