Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अतः धैर्य से काम लो। निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है और अपने क़सूर की क्षमा चाहो और संध्या समय और प्रातः की घड़ियों में अपने रब की प्रशंसा की तसबीह करो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ آپ صبرکریں،یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اوراپنے گناہ کی بخشش مانگیں اورصبح وشام اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو تم ثابت قدم رہو ، یقیناً اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور اپنے گناہ کی معافی چاہتے رہو اور شام وصبح اپنے رب کی تسبیح کرتے رہو ، اس کی حمد کے ساتھ ۔

By Hussain Najfi

آپ صبر ( و ثبات ) سے کام لیجئے! اللہ کا وعدہ برحق ہے اور ( تہمت ) گناہ پر استغفار کرتے رہیے اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے ۔

By Moudoodi

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، صبر کرو 71 ، اللہ کا وعدہ برحق ہے 72 ، اپنے قصور کی معافی چاہو 73 اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو 74 ۔

By Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ صبر کیجیے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے اور اپنے ( یعنی اپنی امت کے ) گناہوں پر مغفرت طلب کیجیے اور صبح اور شام ( کے اوقات میں ) اپنے رب کی حمد و تسبیح بیان کیجیے ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ! ) صبر سے کام لو ، یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور اپنے قصور پر استغفار کرتے رہو ۔ ( 15 ) اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ۔

By Noor ul Amin

پس آپ صبر کریں بلا شبہ اللہ کاوعدہ س چاہےاور اپنے گناہ کی معافی مانگتے رہیے اور صبح وشام اپنے رب کی حمد سے اس کی تسبیح کیجئے

By Kanzul Eman

تم صبر کرو ( ف۱۱٤ ) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف۱۱۵ ) اور اپنوں کے گناہوں کی معافی چاہو ( ف۱۱٦ ) اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے صبح اور شام اس کی پاکی بولو ( ف۱۱۷ )

By Tahir ul Qadri

پس آپ صبر کیجئے ، بے شک اللہ کا وعدہ حق ہے اور اپنی اُمت کے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے٭ اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیا کیجئے