अल्लाह ही है जिस ने तुम्हारे लिए रात (अंधकारमय) बनाई, तुम उस में शान्ति प्राप्त करो और दिन को प्रकाशमान बनाया (ताकि उस में दौड़-धूप करो) । निस्संदेह अल्लाह लोगों के लिए बड़ा उदार अनुग्रह वाला हैं, किन्तु अधिकतर लोग कृतज्ञता नहीं दिखाते
وہ اللہ تعا لی ہے جس نے تمہا رے لیے را ت بنا ئی تا کہ تم اس میں سکو ن حا صل کر و ارو دن کو د کھلا نے وا لا بنایا ، یقینا اللہ تعا لی لو گو ں پر بڑے فضل وا لا ہے لیکن اکژ لو گ شکر ادا نہیں کرتے
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو ( تاریک ) بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا ( تاکہ تم اس میں کام کرو ) ۔ اللہ لوگوں پر بڑے فضل والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکرگذار نہیں ہوتے ۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام ( اور سکون حاصل ) کرو اور دن کو روشن بنایا ( تاکہ تم اس میں کام کرو ) بے شک اللہ لوگوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں سکون حاصل کرو ، اور دن کو روشن کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے 85 ۔
اللہ ( تعالیٰ ) وہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس می ںسکون حاصل کرو اور دن کو روشن بنایا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں پر فضل کرنے والے ہیں اور لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو ، اور دن کو دیکھنے والا بنایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔
اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور دن کو روشن بنادیااللہ تویقینالوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ نا شکرے ہیں
اللہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ اور دن بنایا آنکھیں کھولتا ( ف۱۲۸ ) بیشک اللہ لوگوں پر فضل والا ہے لیکن بہت آدمی شکر نہیں کرتے ، (
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام پاؤ اور دن کو دیکھنے کے لئے روشن بنایا ۔ بے شک اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے