जिन लोगों ने किताब को झुठलाया और उसे भी जिस के साथ हम ने अपने रसूलों को भेजा था। तो शीघ्र ही उन्हें मालूम हो जाएगा
جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی کتاب کوجھٹلایااور اُس چیزکو بھی جس کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کوبھیجاپھرعنقریب وہ جان لیں گے۔
جنہوں نے اللہ کی کتاب کو جھٹلایا اور ان چیزوں کو بھی جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ، پس وہ عنقریب جانیں گے!
جن لوگوں نے اس کتاب ( قرآنِ مجید ) کو جھٹلایا اور اس ( پیغام ) کو بھی جس کے ساتھ ہم نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا تو انہیں بہت جلد ( اس کا انجام ) معلوم ہو جائے گا ۔
یہ لوگ جو اس کتاب کو اور ان کی ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟ 100 عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
جنہوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے ( بھی ) جس کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا ، پس عنقریب جان لیں گے
یہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اس کتاب کو بھی جھٹلایا ہے ، اور اس ( تعلیم ) کو بھی جس کا حامل بنا کر ہم نے اپنے پیغمبر بھیجے تھے ۔ چنانچہ انہیں عنقریب پتہ لگ جائے گا
ان لوگوں نے اس کتاب ( قرآن ) کوبھی جھٹلایااوران کو بھی جو ہم نے رسولوں کو دے کربھیجی تھی عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
وہ جنہوں نے جھٹلائی کتاب ( ف۱٤۹ ) اور جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا ، ( ف۱۵۰ ) وہ عنقریب جان جائیں گے ( ف۱۵۱ )
جن لوگوں نے کتاب کو ( بھی ) جھٹلا دیا اور ان ( نشانیوں ) کو ( بھی ) جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا تھا ، تو وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے