Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम तुम से पहले कितने ही रसूल भेज चुके हैं। उन में से कुछ तो वे हैं जिन के वृत्तान्त का उल्लेख हम ने तुम से किया है और उन में ऐसे भी हैं जिन के वृत्तान्त का उल्लेख हम ने तुम से नहीं किया। किसी रसूल को भी यह सामर्थ्य प्राप्त न थी कि वह अल्लाह की अनुज्ञा के बिना कोई निशानी ले आए। फिर जब अल्लाह का आदेश आ जाता है तो ठीक-ठीक फ़ैसला कर दिया जाता है। और उस समय झूठ वाले घाटे में पड़ जाते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناآپ سے پہلے بھی ہم نے بہت سے رسول بھیجے ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کے حالات ہم نے آپ کوسنائے ہیں اوراُن میں سے کچھ ایسے ہیں جن کے حالات ہم نے آپ کو نہیں سنائے کسی رسول کے لیے بھی ممکن نہ تھاکہ اﷲ تعالیٰ کی اجازت کے بغیرکوئی معجزہ لے آتا، پھرجب اﷲ تعالیٰ کاحکم آگیاتوحق کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا اوروہاں اہل باطل خسارے میں رہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے ، جن میں سے کچھ کے حالات تم کو سنادیے اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں ، جن کے حالات تم کو نہیں سنائے اور کسی رسول کا بھی یہ مقدور نہ تھا کہ وہ کوئی نشانی ، اللہ کے اذن کے بدون ، لاسکے ۔ پس جب اللہ کا حکم آجائے گا ، عدل کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور اس وقت اہلِ باطل خسارے میں پڑیں گے ۔

By Hussain Najfi

ہم نے آپ ( ص ) سے پہلے بہت سے رسول بھیجے جن میں سے بعض کے حالات آپ سے بیان کر دیئے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جن کے حالات آپ سے بیان نہیں کئے اور کسی رسول کیلئے یہ ممکن نہ تھا کہ اللہ کے اذن ( حکم ) کے بغیر کوئی معجزہ پیش کرے اور جب اللہ کا حکم آجائے گا تو حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اس وقت باطل والے خسارے میں رہیں گے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) 107 ، تم سے پہلے ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور بعض کے نہیں بتائے ۔ کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر خود کوئی نشانی 108 لے آتا پھر جب اللہ کا حکم آگیا تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا اور اس وقت غلط کار لوگ خسارے میں پڑ گئے 109 ۔ ع

By Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے سے بہت سے رسول بھیجے ان میں سے بعض وہ ہیں جن کا قصہ ہم نے آپ سے بیان کیا اور بعض وہ ہیں جن کا ہم نے آپ سے ذکر نہیں کیا ، اور کوئی رسول بھی یہ اختیار نہ رکھتا تھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی اجازت کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے ، پھر جب اللہ ( تعالیٰ ) کا فیصلہ آجائے گا تو حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا ، اور اس وقت اہلِ باطل خسارے میں ہوں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر بھیجے ہیں ۔ ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے تمہیں بتا دئیے ہیں اور کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے تمہن نہیں بتائے اور کسی پیغمبر کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے ( 20 ) پھر جب اللہ کا حکم آئے گا تو سچائی کا فیصلہ ہوجائے گا ، اور جو لوگ باطل کی پیروی کر رہے ہیں ، وہ اس موقع پر سخت نقصان اٹھائیں گے

By Noor ul Amin

اور ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے ہیں ان میں سے کچھ توایسے ہیں جن کاحال ہم نے آپ سے بیان کردیا ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کاحال بیان نہیں کیا اور کسی رسول میں یہ طاقت نہ تھی کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ از خود لاسکتا پھر جب اللہ کاحکم آ گیاتوانصاف کے مطابق فیصلہ کردیاگیااوراس وقت غلط کارلوگ ہی خسارے میں رہے

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول بھیجے کہ جن میں کسی کا احوال تم سے بیان فرمایا ( ف۱٦٤ ) اور کسی کا احوال نہ بیان فرمایا ( ف۱٦۵ ) اور کسی رسول کو نہیں پہنچتا کہ کوئی نشانی لے آئے بےحکم خدا کے ، پھر جب اللہ کا حکم آئے گا ( ف۱٦٦ ) سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا ( ف۱٦۷ ) اور باطل والوں کا وہاں خسارہ ،

By Tahir ul Qadri

اور بے شک ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو بھیجا ، ان میں سے بعض کا حال ہم نے آپ پر بیان فرما دیا اور ان میں سے بعض کا حال ہم نے ( ابھی تک ) آپ پر بیان نہیں فرمایا ، اور کسی بھی رسول کے لئے یہ ( ممکن ) نہ تھا کہ وہ کوئی نشانی بھی اﷲ کے اِذن کے بغیر لے آئے ، پھر جب اﷲ کا حکم آپہنچا ( اور ) حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا تو اس وقت اہلِ باطل خسارے میں رہے