अल्लाह ही है जिस ने तुम्हारे लिए चौपाए बनाए ताकि उन में से कुछ पर तुम सवारी करो और उन में से कुछ को तुम खाते भी हो
ﷲتعالیٰ ہی ہے جس نے تمہارے لیے مویشی بنائے ہیں تاکہ تم اُن میں سے کسی پرسواری کرو اور اُن میں سے کسی کوتم کھاتے ہو۔
اللہ ہی ہے ، جس نے تمہارے لئے چوپائے پیدا کیے کہ تم بعض سے سواری کے کام لو اور ان میں سے کچھ تمہاری غذا کے کام آتے ہیں ۔
اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے چوپائے بنائے ہیں تاکہ تم ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کا ( گوشت ) کھاؤ ۔
اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ ۔
اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے مویشی بنائے تاکہ تم ان میں سے بعض پر سواری کرو اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے ہو
اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے مویشی پیدا کیے تاکہ ان میں سے کچھ پر تم سواری کرو اور انہی میں سے وہ بھی ہیں جنہیں تم کھاتے ہو
اللہ ہی توہے جس نے تمہارے لئے مویشی پیداکئے تاکہ ان میں بعض پر تم سوارہوتے ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
اللہ ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے کہ کسی پر سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ ،
اﷲ ہی ہے جس نے تمہارے لئے چوپائے بنائے تاکہ تم اُن میں سے بعض پر سواری کرو اور اِن میں سے بعض کو تم کھاتے ہو