Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम्हारे उस गुमान ने तुम्हे बरबाद किया जो तुम ने अपने रब के साथ किया; अतः तुम घाटे में पड़कर रहे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور تمہارا یہی گمان جوتم نے اپنے رب کے متعلق کیاتھا،اُسی نے تمہیں برباد کر دیا،چنانچہ تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اپنے رب کے بارے میں تمہارا یہی وہ گمان ہے ، جس نے تم کو غارت کیا اور تم خسارے میں پڑنے والے بنے ۔

By Hussain Najfi

تمہارے اسی گمان نے جو تم نے اپنے پروردگار کی نسبت کیا تھا تمہیں تباہ کر دیا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگئے ۔

By Moudoodi

تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا ، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑ گئے 27 ۔

By Mufti Naeem

اور اسی تمہارے اپنے رب کے بارے میں ( غلط ) گمان نے تم لوگوںکو ہلاک کرڈالا پس تم خسارے والوں میں سے ہوگئے

By Mufti Taqi Usmani

اپنے پروردگار کے بارے میں تمہارا یہی گمان تھا جس نے تمہیں برباد کیا ، اور اسی کے نتیجے میں تم ان لوگوں میں شامل ہوگئے جو سراسر خسارے میں ہیں ۔

By Noor ul Amin

تمہارایہی گمان جو تم نے اپنے رب کے متعلق کررکھاتھا تمہیں لے ڈوبا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہو گئے

By Kanzul Eman

اور یہ ہے تمہارا وہ گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا اور اس نے تمہیں ہلاک کردیا ( ف۵۲ ) تو اب رہ گئے ہارے ہوؤں میں ، (

By Tahir ul Qadri

اور تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے بارے میں قائم کیا ، تمہیں ہلاک کر گیا سو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گئے