Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

भलाई और बुराई समान नहीं हैं। तुम (बुरे आचरण की बुराई को) अच्छे से अच्छे आचरण के द्वारा दूर करो। फिर क्या देखोगे कि वही व्यक्ति तुम्हारे और जिस के बीच वैर पड़ा हुआ था, जैसे वह कोई घनिष्ठ मित्र है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورنیکی اوربرائی برابر نہیں ہوتیں، برائی کو تم اُس سے ہٹادو جو سب سے اچھاہے تو اچانک وہ شخص تمہارے اور اُس کے درمیان دشمنی ہے، ایساہوگاگویا وہ دلی دوست ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور بھلائی اور برائی ، دونوں یکساں نہیں ہیں ۔ تم برائی کو اس چیز سے دفع کرو جو زیادہ بہتر ہے ، تو تم دیکھو گے کہ وہی ، جس کے اور تمہارے درمیان عداوت ہے ، گویا وہ ایک سرگرم دوست بن گیا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہیں آپ ( ص ) ( بدی کا ) احسن طریقہ سے دفعیہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ میں اور جس میں دشمنی تھی وہ گویا آپ کا جگری دوست بن گیا ۔

By Moudoodi

اور اے نبی ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں ۔ تم بدی کو اس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو ۔ تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے 37 ۔

By Mufti Naeem

اور اچھائی ( نیکی ) اور برائی ( بدی ) برابر نہیں ہوسکتی ، ( برائی کو ) اس طریقے سے دور کرو جو بہت اچھا ہو پس جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے یکایک وہ شخص ایسا ہوجائے گا گویا وہ جگری دوست ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی ، تم بدی کا دفاع ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو ( 14 ) نتیجہ یہ ہوگا کہ جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی تھی ، وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایسا ہوجائے گا جیسے وہ ( تمہارا ) جگری دوست ہو

By Noor ul Amin

( اے نبی ) نیکی اور بدی کبھی برابرنہیں ہوسکتے آپ بدی کاجواب اچھائی سے دیجئے تو ( آپ دیکھیں گے کہ ) جس شخص کی آپ کے ساتھ عداوت تھی وہ بھی آپ کا گہرادوست بن جائے گا

By Kanzul Eman

اور نیکی اور بدی برابر نہ ہوجائیں گی ، اے سننے والے برائی کو بھلائی سے ٹال ( ف۷۹ ) جبھی وہ کہ تجھ میں اور اس میں دشمنی تھی ایسا ہوجائے گا جیسا کہ گہرا دوست ( ف۸۰ )

By Tahir ul Qadri

اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتے ، اور برائی کو بہتر ( طریقے ) سے دور کیا کرو سو نتیجتاً وہ شخص کہ تمہارے اور جس کے درمیان دشمنی تھی گویا وہ گرم جوش دوست ہو جائے گا