Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रात और दिन और सूर्य और चन्द्रमा उस की निशानियों में से हैं। तुम न तो सूर्य को सजदा करो और न चन्द्रमा को, बल्कि अल्लाह को सजदा करो जिस ने उन्हें पैदा किया, यदि तुम उसी की बन्दगी करने वाले हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اوردن اورسورج اور چاند،سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس اﷲ تعالیٰ کوسجدہ کرو جس نے انہیں پیداکیا، اگرتم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند بھی ہیں ۔ نہ سجدہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو ، بلکہ سجدہ کرو اس اللہ کو جس نے ان ساری چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی بندگی کرنے والے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ کی نشانیوں میں رات ، دن ، سورج اور چاند بھی ہیں تم نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو ( بلکہ ) اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو ( اور اسی کو مستحقِ عبادت سمجھتے ہو ) ۔

By Moudoodi

42 اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند 43 ۔ سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو 44 ۔

By Mufti Naeem

اور ان ( اﷲ تعالیٰ ) کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ( بھ ) ہیں ، سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو اور اس اللہ ( تعالیٰ ) کو جس نے ان کو پیدا فرمایا ہے سجدہ کرو اگر تمہیں صرف اسی کی عبادت کرنی ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند ۔ نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو اور سجدہ اس اللہ کو کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے ۔ اگر واقعی تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے

By Noor ul Amin

یہ رات اور دن ، سورج اور چاندسب اللہ کی نشانیاں ہیں لوگو!تم سورج کو سجدہ نہ کرو اور نہ چاند کو اور اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ، اگرتم صرف اسی کی عبادت کرتے ہو

By Kanzul Eman

اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند ( ف۸٤ ) سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو ( ف۸۵ ) اور اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ( ف۸٦ ) اگر تم اس کے بندے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور رات اور دن اور سورج اور چاند اُس کی نشانیوں میں سے ہیں ، نہ سورج کو سجدہ کیا کرو اور نہ ہی چاند کو ، اور سجدہ صرف اﷲ کے لئے کیا کرو جس نے اِن ( سب ) کو پیدا فرمایا ہے اگر تم اسی کی بندگی کرتے ہو