असत्य उस तक न उस के आगे से आ सकता है और न उस के पीछे से; अवतरण है उस की ओर से जो अत्यन्त तत्वदर्शी, प्रशंसा के योग्य है
باطل اس کے پاس نہ اُس کے آگے سے آسکتاہے اورنہ اُس کے پیچھے سے، کمال حکمت والے،تمام خوبیوں والے کی جناب سے نازل کردہ ہے۔
اس میں باطل نہ اس کے آگے داخل ہوسکتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے ۔ یہ خدائے حکیم وحمید کی طرف سے نہایت اہتمام کے ساتھ اتاری گئی ہے ۔
باطل کا اس کے پاس گزر نہیں ہے وہ نہ اس کے آگے سے آسکتا ہے اور نہ پیچھے سے یہ اس ذات کی طرف سے نازل شدہ ہے جو بڑی حکمت والی ہے ( اور ) قابلِ ستائش ہے ۔
باطل نہ سامنے سے اس پر آ سکتا ہے نہ پیچھے سے 52 ، یہ ایک حکیم و حمید کی نازل کردہ چیز ہے ۔
باطل نہ اس کے آگے سے اس میں داخل ہوسکتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے ، ( یہ ) بڑی حکمت والے تمام حمد کے مالک ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف سے اُتاری گئی ہے
جس تک باطل کی کوئی رسائی نہیں ہے نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے یہ اس ذات کی طرف سے اتاری جا رہی ہے جو حکمت کا مالک ہے ، تمام تعریفیں اسی کی طرف لوٹتی ہیں
جس میں باطل نہ آگے سے راہ پاسکتا ہے اور نہ پیچھے سے یہ حکمت والے اور لائق ستائش اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہے
باطل کو اس کی طرف راہ نہیں نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے ( ف۹۷ ) اتارا ہوا ہے حکمت والے سب خوبیوں سراہے کا ، (
باطل اِس ( قرآن ) کے پاس نہ اس کے سامنے سے آسکتا ہے اور نہ ہی اس کے پیچھے سے ، ( یہ ) بڑی حکمت والے ، بڑی حمد والے ( رب ) کی طرف سے اتارا ہوا ہے