Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उन का कहना है कि "जिस की ओर तुम हमें बुलाते हो उस के लिए तो हमारे दिल आवरणों में हैं। और हमारे कानों में बोझ है। और हमारे और तुम्हारे बीच एक ओट है; अतः तुम अपना काम करो, हम तो अपना काम करते हैं।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُنہوں نے کہا کہ ہمارے دل اس سے پردے میں ہیں جس کی تم ہمیں دعوت دیتے ہواورہمارے کانوں میں بوجھ ہے اورہمارے اورتمہارے درمیان ایک حجاب ہے،پھرتم عمل کرو،یقیناہم بھی عمل کرنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل ان باتوں سے اوٹ میں ہیں ، جن کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو اور ہمارے کان اس چیز سے بہرے ہیں ( جو تم ہمیں سنا رہے ہو ) اور ہمارے اور تمہارے درمیان ایک حجاب حائل ہے ، تو ( جو کچھ تمہیں کرنا ہے وہ ) کر گذرو ، ہم بھی ( جو کچھ کرنے والے ہیں ) کرکے رہیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ آپ ( ص ) جس چیز کی طرف ہمیں دعوت دیتے ہیں اس سے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہمارے تمہارے درمیان پردہ حائل ہے آپ اپنا کام کیجئے ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔

By Moudoodi

کہتے ہیں جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں 2 ، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں ، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہوگیا ہے 3 ۔ تو اپنا کام کر ، ہم اپنا کام کیے جائیں گے 4 ۔

By Mufti Naeem

اور وہ کہتے ہیں جس کی طرف تم ہمیں دعوت دیتے ہو اس سے ہمارے دل پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ( حائل ) ہے پس تم ( بھی ) عمل کرو ، ہم بھی عمل کررہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے ) کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو اس کے لیے ہمارے دل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں ہمارے کان بہرے ہیں ، اور ہمارے اور تمہارے درمیان ایک پردہ حائل ہے ۔ لہذا تم اپنا کام کرتے رہو ۔ ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور ( کافر ) کہتے ہیں کہ جس کی طرف توہمیں بلا تا ہے انہیں سننے سے تو ہمارے دل پر دوں میں چھپے ہیں اور ہمارے کان بہرے ہیں اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک پر دہ حائل ہے لہٰذاتم اپنا کام کئے جائوہم اپناکام کئے جائیں

By Kanzul Eman

اور بولے ( ف٦ ) ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ( ف۷ ) اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ ( روئی ) ہے ( ف۸ ) اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے ( ف۹ ) تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں ( ف۱۰ )

By Tahir ul Qadri

اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل اُس چیز سے غلافوں میں ہیں جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں اور ہمارے کانوں میں ( بہرے پن کا ) بوجھ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ ہے سو آپ ( اپنا ) عمل کرتے رہئے ہم اپنا عمل کرنے والے ہیں