इसी प्रकार अल्लाह प्रुभत्वशाली, तत्वदर्शी तुम्हारी ओर और उन लोगों की ओर प्रकाशना (वह्य) करता रहा है, जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं
اسی طرح اﷲ تعالیٰ وحی کرتا ہے آپ کی طرف اوراُن کی طرف جو آپ سے پہلے تھے،اﷲ تعالیٰ سب پرغالب ،کمال حکمت والاہے۔
اسی طرح خدائے عزیز وحکیم وحی کرتا ہے تمہاری طرف اور اسی طرح وہ وحی کرتا رہا ہے ان کی طرف جو تم سے پہلے گذرے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) اسی طرح اللہ غالب اور بڑا حکمت والا ہے آپ ( ص ) کی طرف اور آپ ( ص ) سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں ( ع ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے ۔
اسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے ( رسولوں ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے 1 ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ غالب و حکمت والیھ نے آپ ( ﷺ ) کی طرف اور آپ سے پہلے والوں پر وحی ( نازل ) فرمائی
۔ ( اے پیغمبر ) اللہ جو عزیز و حکیم ہے ، تم پر اور تم سے پہلے جو ( پیغمبر ) ہوئے ہیں ، ان پر اسی طرح وحی نازل کرتا ہے ۔
اللہ جو زبردست اور حکمت والا ہے آپ کی طرف اور آپ سے پہلے ( رسولوں ) کی طرف اسی طرح وحی کرتارہا ہے
یونہی وحی فرماتا ہے تمہاری طرف ( ۲ ) اور تم سے اگلوں کی طرف ( ف۳ ) اللہ عزت و حکمت والا ،
اسی طرح آپ کی طرف اور اُن ( رسولوں ) کی طرف جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں اللہ وحی بھیجتا رہا ہے جو غالب ہے بڑی حکمت والا ہے