जो मुसीबत तुम्हें पहुँची वह तो तुम्हारे अपने हाथों की कमाई से पहुँची और बहुत कुछ तो वह माफ़ कर देता है
اورجو مصیبت تمہیں پہنچی ہے تواس وجہ سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور وہ بہت سے (قصوروں سے)درگزر کرتا ہے۔
اور جو مصیبت بھی تم کو پہنچتی ہے تمہاری کرتوتوں ہی کی بدولت پہنچتی ہے اور ( تمہاری ) بہت سی ( برائیوں ) سے وہ درگزر بھی فرماتا ہے ۔
اور تمہیں جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے ( کاموں ) کی وجہ سے پہنچتی ہے اور وہ بہت سے ( کاموں سے ) درگزرکرتا ہے ۔
تم پر جو مصیبت بھی آئی ہے ، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے آئی ہے ، اور بہت سے قصوروں سے وہ ویسے ہی درگزر کر جاتا ہے 52 ۔
اور تمہیں جو بھیمصیبت پہنچتی ہے تو تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ( پہنچتی ہے ) اور وہ بہت ( گناہوں ) کو تو معاف بھی کردیتا ہے
اور تمہیں جو کوئی مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کیے ہوئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے ، اور بہت سے کاموں سے تو وہ درگذر ہی کرتا ہے ۔
اور تمہیںجو مصیبت آتی ہے تو تمہارے اپنے ہی کرتوتوں کی سبب آتی ہے اور وہ ( تمہاری ) بہت سی خطائیں معاف کر دیتا ہے
اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا ( ف۸۳ ) اور بہت کچھ تو معاف فرمادیتا ہے ،
اور جو مصیبت بھی تم کو پہنچتی ہے تو اُس ( بد اعمالی ) کے سبب سے ہی ( پہنچتی ہے ) جو تمہارے ہاتھوں نے کمائی ہوتی ہے حالانکہ بہت سی ( کوتاہیوں ) سے تو وہ درگزر بھی فرما دیتا ہے