Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उस की निशानियों में से है आकाशों और धरती को पैदा करना, और वे जीवधारी भी जो उस ने इन दोनों में फैला रखे हैं। वह जब चाहे उन्हें इकट्ठा करने की सामर्थ्य भी रखता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُس کی نشانیوں میں آسمانوں اورزمین کی پیدائش ہے اورجو اُس نے اُن دونوں میں کوئی بھی جاندار پھیلا دیے ہیں اوروہ جب چاہے اُنہیں جمع کرنے پرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کیا جانا اور جو اس نے ان کے درمیان جانور پھیلائے ہیں اور وہ ان کے جمع کرنے پر بھی ، جب وہ ان کو جمع کرنا چاہے گا ، قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور جو چلنے پھر نے والے جاندار ان کے درمیان پھیلائے ہیں ان کا پیدا کرنا بھی ہے اور وہ ان کو جمع کرنے پر جب چاہے گا قادر ہے ۔

By Moudoodi

اس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں 50 ۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے 51 ۔ ع

By Mufti Naeem

اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش اس کی نشانیوں میں سے ہے اور اس نے اس میں جانوروں کو پھیلادیا اور وہ جب چاہے انکے جمع کرنے پر قادر ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور وہ جاندار جو اس نے ان دونوں میں پھیلا رکھے ہیں ، اور وہ جب چاہے ان کو جمع کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اس کی نشانیوں میں ایک نشانی آسمانوں اور زمین اور ان جانداروں کاپیداکرنا ہےجو ا س نے ان میں پھیلادئیے ہیں اور وہی جب چاہےانہیں اکٹھاکرلینے پر قادر ہے

By Kanzul Eman

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور جو چلنے والے ان میں پھیلائے ، اور وہ ان کے اکٹھا کرنے پر ( ف۸۲ ) جب چاہے قادر ہے ، (

By Tahir ul Qadri

اور اُس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور اُن چلنے والے ( جانداروں ) کا ( پیدا کرنا ) بھی جو اُس نے اِن میں پھیلا دیئے ہیں ، اور وہ اِن ( سب ) کے جمع کرنے پر بھی جب چاہے گا بڑا قادر ہے