वही है जो इस के पश्चात कि लोग निराश हो चुके होते हैं, मेंह बरसाता है और अपनी दयालुता को फैला देता है। और वही है संरक्षक मित्र, प्रशंसनीय!
اور وہی ہے جولوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اوروہی مدد کرنے والا، تمام تعریفوں کے لائق ہے۔
اور وہی ہے جو اتارتا ہے بارش بعد اس کے کہ لوگ مایوس ہوچکے ہوتے ہیں اور وہ اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اور وہی حقیقی کارساز اور ستودہ صفات ہے ۔
وہ وہی ہے جو بارش برساتا ہے قابلِ ستائش ہے ۔
وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہی قابل تعریف ولی ہے 49
اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہوجانے کے بعد بارش اُتارتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلادیتا ہے اور وہی ( حقیقی ) دوست ( اور ) بہت قابلِ تعریف ہے
اور وہی ہے جو لوگوں کے نا امید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہی ہے جو ( سب کا ) قابل تعریف رکھوالا ہے ۔
وہی توہےجو لوگوں کی مایوسی کے بعدبارش برساتا ہے اور اپنی رحمت عام کرتا ہے اور وہی کارساز اور حمدکے لائق ہے
اور وہی ہے کہ مینہ اتارتا ہے ان کے ناامید ہونے پر اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے ( ف۸۱ ) اور وہی کام بنانے والا ہے سب خوبیوں سراہا ،
اور وہ ہی ہے جو بارش برساتا ہے اُن کے مایوس ہو جانے کے بعد اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہ کار ساز بڑی تعریفوں کے لائق ہے