Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हें जो चीज़ भी मिली है वह तो सांसारिक जीवन की अस्थायी सुख-सामग्री है। किन्तु जो कुछ अल्लाह के पास है वह उत्तम है और शेष रहने वाला भी, वह उन्ही के लिए है जो ईमान लाए और अपने रब पर भरोसा रखते है;

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جوچیزتمہیں دی گئی ہے وہ تومحض دنیا کی زندگی کا معمولی سازو سامان ہے اور جو اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہترہے اورزیادہ باقی رہنے والاہے، اُن لوگوں کے لیے جوایمان لائے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جو کچھ بھی تمہیں ملا ہے وہ دنیوی زندگی کی متاع حقیر ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے ، وہ کہیں بہتر ہے اور پائیدار ہے ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لائے اور اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے وہ صرف دنیٰوی زندگی کا ( چند روزہ ) ساز و سامان ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر بھی ہے اور زیادہ پائیدار بھی ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

By Moudoodi

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے ، 55 اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی56 ۔ وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں

By Mufti Naeem

پس ( اے لوگو! ) تمہیں جو کچھ بھی دیا جارہا ہے پس ( یہ ) دنیا کی زندگی کی ( چند روزہ ) نفع کی چیزیں ( ہیں ) اور جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے او وہ اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں ، بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے

By Mufti Taqi Usmani

غرض تمہیں جو کوئی چیز دی گئی ہے وہ دنیوی زندگی کی پونجی ہے ، او جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر اور پائیدار ہے جو ایمان لائے ہیں ، اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

پس لوگو!تمہیںجو کچھ بھی دیاگیا ہے ، وہ دنیاوی زندگی کا چند روزہ فائدہ ہے اورجو کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں

By Kanzul Eman

تمہیں جو کچھ ملا ہے ( ف۹۵ ) وہ جیتی دنیا میں برتنے کا ہے اور وہ جو اللہ کے پاس ہے ( ف۹۷ ) بہتر ہے اور زیادہ باقی رہنے والا ان کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ( ف۹۸ )

By Tahir ul Qadri

سو تمہیں جو کچھ بھی ( مال و متاع ) دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کا ( چند روزہ ) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور پائیدار ہے ، ( یہ ) اُن لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لاتے اور اپنے رب پر توکّل کرتے ہیں