Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अपने रब की बात मान लो इस से पहले कि अल्लाह की ओर से वह दिन आ जाए जो पलटने का नहीं। उस दिन तुम्हारे लिए न कोई शरण-स्थल होगा और न तुम किसी चीज़ को रद्द कर सकोगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اپنے رب کی پکار پر لبیک کہوقبل اس سے کہ وہ دن آئے جس کے اﷲ تعالیٰ سے ٹلنے کی کوئی صورت نہیں۔اُس دن تمہارے لیے نہ کوئی جائے پناہ ہو گی اورنہ ہی انکارکی کوئی صورت ہوگی

By Amin Ahsan Islahi

اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہو ، قبل اس کے کہ اللہ کی طرف سے ایک ایسا دن آدھمکے جو ٹالا نہ جاسکے گا ۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی پناہ ہوگی اور نہ تم کسی چیز کو رد کرسکو گے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے لوگو ) اپنے پروردگار کی دعوت پر لبیک کہواس سے پہلے کہ وہ دن آئے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ہے اس دن نہ تمہارے لئے کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ انکار کی کوئی گنجائش ہوگی ( اور نہ ہی تمہاری طرف سے کوئی روک ٹوک کرنے والا ہوگا ) ۔

By Moudoodi

مان لو اپنے رب کی بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے 72 ۔ اس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ ہوگی اور نہ کوئی تمہارے حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہو گا 73 ۔

By Mufti Naeem

اس دن کے آنے سے پہلے تم لوگ اپنے رب کی فرماں برداری اختیار کرو جس کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے لوٹنا نہیں ہے ، اس دن تمہاری کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی اور تمہاری طرف سے کوئی روک ٹوک کرنے والا ( بھی ) نہیں ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( لوگو ) اپنے پروردگار کی بات اس دن کے آنے سے پہلے پہلے مان لو جسے اللہ کی طرف سے ٹالا نہیں جائے گا ، اس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی ، اور نہ تمہارے لیے پوچھ گچھ کا کوئی موقع ہوگا ، ( ٩ )

By Noor ul Amin

اس دن کے آنے سے پہلے اپنے رب کاحکم مان لو جس کے ٹلنے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں اس دن تمہارے لئے کوئی جائے پناہ نہ ہوگی اور تم اظہارِ ناراضگی نہ کرسکوگے

By Kanzul Eman

اپنے رب کا حکم مانو ( ف۱۱٦ ) اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ( ف۱۱۷ ) اس دن تمہیں کوئی پناہ نہ ہوگی اور نہ تمہیں انکار کرتے بنے ( ف۱۱۸ )

By Tahir ul Qadri

تم لوگ اپنے رب کا حکم قبول کر لو قبل اِس کے کہ وہ دن آجائے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ہے ، نہ تمہارے لئے اُس دن کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تمہارے لئے کوئی جائے انکار