Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

लगता है कि आकाश स्वयं अपने ऊपर से फट पड़े। हाल यह है कि फ़रिश्ते अपने रब का गुणगान कर रहे हैं, और उन लोगों के लिए जो धरती में हैं, क्षमा की प्रार्थना करते रहते हैं। सुन लो! निश्चय ही अल्लाह ही क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپرسے پھٹ پڑیں اورفرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اورجو زمین میں ہیں اُن کے لیے بخشش کی دُعاکرتے ہیں،سن لو!یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح اور زمین والوں کیلئے استغفار کرتے رہتے ہیں ۔ آگاہ کہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا اللہ ہی ہے!

By Hussain Najfi

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شگافتہ ہوجائیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی حمد و تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اہلِ زمین کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں ۔ آگاہ رہو کہ اللہ یقیناً بڑابخشنے والا ( اور ) بڑا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں 3 ۔ فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں درگزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں 4 ۔ آگاہ رہو ، حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے 5 ۔

By Mufti Naeem

قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد و تسبیح بیانکرتے ہیں اور زمین والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں ، خبردار بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

ایسا لگتا ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں گے ، ( ١ ) اور فرشتے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں ، اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں ۔ یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

( جوکچھ یہ مشرکین کہتے ہیں ) قریب ہے کہ آسمان اوپرسے پھٹ پڑے جبکہ فرشتے اپنے رب کی حمدکے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور زمین رہنے والے ( اہل ایمان ) کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں سُن لویقیناا للہ ہی بخشنے والا ہے اور رحم والا ہے

By Kanzul Eman

قریب ہوتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شق ہوجائیں ( ف٤ ) اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لیے معافی مانگتے ہیں ( ف۵ ) سن لو بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

قریب ہے آسمانی کرّے اپنے اوپر کی جانب سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اُن لوگوں کے لئے جو زمین میں ہیں بخشش طلب کرتے رہتے ہیں ۔ یاد رکھو! اللہ ہی بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے